سید عمران
محفلین
برگر کی اس پوسٹ پر نظر پڑی تو ایک جگہ اور یاد آئی۔۔۔ماموں برگر
باپو برگر كے سامنے سلطان كے مختلف برگرز مثلاً چكن برگر، بيف برگر، ہنٹر بيف برگر، سينڈوچ۔
ناظم آباد گول مارکیٹ سے پہلے باپو برگر!!!
برگر کی اس پوسٹ پر نظر پڑی تو ایک جگہ اور یاد آئی۔۔۔ماموں برگر
ناظم آباد گول مارکیٹ سے پہلے باپو برگر!!!
بہت خوب۔ یقیناََ آپ کی اس محنت سے ان لوگوں کو اسکا فائدہ پہنچے گا جو باہر جاکر کھانے پینے کے شوقین ہیں۔اگلے مراسلے سے ان ساری ترتیبات کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے!!!
ویسے اندر رہ کر کھانے پینے کا شوق بھی انہی لوگوں کو ہوتا ہے۔بہت خوب۔ یقیناََ آپ کی اس محنت سے ان لوگوں کو اسکا فائدہ پہنچے گا جو باہر جاکر کھانے پینے کے شوقین ہیں۔
لیکن اکثر لوگ گھر میں نکتہ چینی کرتے ہیں اور باہر کچا پکا سب ہضم کر جاتے ہیں۔ویسے اندر رہ کر کھانے پینے کا شوق بھی انہی لوگوں کو ہوتا ہے۔
کمرشل، صدر، بلیو ایریا، پی ڈبلیو ڈیکمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں تہذیب بیکری کے پیزا۔
کمیٹی چوکمریڑ حسن پر سائیں جی کے تکے۔
کمرشل، صدر، بلیو ایریا، پی ڈبلیو ڈیکمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں تہذیب بیکری کے کیک ۔
علاوہ ازیںکمرشل، صدر، بلیو ایریا، پی ڈبلیو ڈی
کمیٹی چوک
کمرشل، صدر، بلیو ایریا، پی ڈبلیو ڈی
پی ڈبلیو ڈی پنڈی میں ہے یا اسلام آباد میں؟؟؟علاوہ ازیں
چائنیز کے لیے تہذیب بیکری کے تحت صدر اور پی ڈبلیو ڈی میں mei kong
اسلام آباد۔پی ڈبلیو ڈی پنڈی میں ہے یا اسلام آباد میں؟؟؟
حیرت ہے اس میں سیالکوٹ شامل نہیں، چلیں میں شامل کر دیتا ہوں:اٹک
اٹک کے گردو نواح، بالخصوص علاقہ چھچھ میں کٹوا گوشت۔
ایبٹ آباد
چپل کباب ہر شاپ پر ایک منفرد ذائقے کے ساتھ بنایا جاتا ہے ۔
ایبٹ آباد سے کچھ آگے مانسہرہ کے راستے میں قلندر آباد کے چپل کباب کافی مشہور ہیں۔
اس کے علاوہ ایبٹ آباد الیاسی مسجد کے پکوڑے۔
ایبٹ آباد سلہڈ کے مقام پر فرید اللہ مچھلی فروش۔
پشاور
نمک منڈی کے کھانوں میں نمکین تکہ سمیت تکے؍باربی کیو کی بہت سی قسمیں، نمکین گوشت اور چپلی کباب شامل ہیں۔ ان سب کا ایک مخصوص ذائقہ ہے جو دوسری جگہوں سے بہت مختلف ہے۔
نثار خان چرسی تکہ شیش محل ۔
جہلم
جہلم سے گزرتے ہوئے جی روڈ پر ہی چاٹ کی مشہور دکانیں ہیں۔ جن میں سب سے مشہور "میجر کی فروٹ چاٹ" ہے۔ لوگ دور دور سے سپیشل آتے ہیں۔
جی ٹی روڈ
جی ٹی روڈ پر ہی سفر کرتے گجرات اور کھاریاں کے سنگم پر میاں جی دا ہوٹل جس کی مشہور ترین ڈش ان کی دال ہے۔
جی ٹی روڈ پر میاں جی کے بٹیر۔
خوشاب
خوشاب کا ڈھوڈا۔ اصلی آؤٹ لیٹ خوشاب میں عین چوک پہ واقع امین ڈھوڈا ہاؤس ہے۔
سرگودھا سے خوشاب جاتے ہوئے راستے میں جھال چکیاں کی دال۔
صوابی
ثمر گل ہوٹل کے کابلی پلاؤ، تکہ کڑاھی، آمین فش سینٹر جرندو نہر (منصبدار) ، تربیلا فش پوائنٹ تربیلا۔
صوابی انٹرچینج کے سامنے عامر فش پوائنٹ۔
قصور
قصور شریف میں بابا بلھےشاہؒ کے مزار مبارک کے سامنے مجھے فالودہ کھانے کا اتفاق ہوا۔الگ ہی ذائقہ تھا لاجواب۔اندسے کی گولیاں اصلی گھی میں تلی ہوئی ۔
اس کی اگلی صبح بکرے کے پائے اور نان کا ناشتہ کیا تھا ۔وہ بھی بہت لذیذ تھے۔
کوئٹہ
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کے ہوٹل کی چائے۔
چمن بازار میں تاج روڈ پر سبز چائے کے اسٹالز ۔ جہاں مٹی کے برتنوں میں دہکتے کوئلوں پر قہوہ بنایا جاتا ہے۔
گوجرانوالہ
راہوالی میں سڑک کنارے "بابا جی کی دودھ کھوئے والی قلفی" کی ریڑھیاں نظر آتی ہیں۔ اصلی قلفی والے حاجی سلیمان ہیں۔
مری
کشمیر پوائنٹ مری کی فروٹ چاٹ، چنا چاٹ اور دہی بڑے۔
’’جی پی او‘‘ پر کھڑے ہوکر مال روڈ مری کی طرف منہ کریں تو مال روڈ کے متوازی قدرے بائیں ہاتھ کی طرف ایک راستہ نیچے کی جانب جاتا ہے، اس کے شروع میں دائیں جانب دال چاول ملتے ہیں جو سادہ مگر ذائقے دار ہوتے ہیں۔
اسی گلی میں تھوڑا آگے جائیں تو دائیں ہاتھ پر ہی کراچی ہوٹل ہے جہاں کے کھانے بڑے چٹ پٹے ہوتے ہیں۔
ننکانہ صاحب
ننکانہ صاحب میں ایک میٹھائی جو اپنے منہ بولتی ہے. 'من پسند' کے نام سے مشہور اس شہر کی یہ سوغات مشہور نرالہ سویٹس واقعہ واحد گول چکر سے یا مد مقابل رحیم سویٹس سے حاصل کی جا سکتی ہے یا آرڈر پر بھی تیار کرائی جا سکتی ہے۔