ہاہاہا۔
گوجرانوالا کی بجائے یہ راہوالی کا احوال ہے۔ درجنوں قلفی فروش براجمان ہیں اور ہر ایک کے بڑے سے بورڈ پہ ایک عدد بابا جی کی تصویر ضرور ہے۔
ہماری معلومات کے مطابق ان میں اصلی والی قلفی حافظ سلیمان کی ہے۔ ان کی پہچان یہ ہے کہ باقی سبھی تصویری بابے سفید داڑھی والے ہیں، جبکہ ان کی داڑھی کالی ہے۔ یہ گوجرانوالا چھاؤنی کے گیٹ کے تقریباً سامنے ہیں (100 میٹر وزیر آباد کی طرف)۔ مزید یہ کہ ان کی آؤٹ لیٹ سڑک کے دونوں جانب واقع ہے۔
ذیلی تصویر زیادہ صاف نہیں ہے، لیکن نیٹ سے یہی ملی ہے۔
ویسے میں اکثر وہاں سے قلفی کھاتا رہتا ہوں۔ اب کے گیا تو تصویر بھی بنا کے یہاں لگاؤں گا انشاءاللہ۔