آپ کے نام کا مطلب اور اثر

اشتیاق علی

لائبریرین
ٹیگ کرنے کا شکریہ۔
میرا نام اشتیاق علی ہے۔ اور یہی یہاں میری پہچان نام کے طور پر ہے۔
جہاں تک اشتیاق کے مطلب کی بات ہے تو اس کا مطلب ہے شوق اور علی نام حضرت مولا علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کی نسبت سے ۔
تو اس کا مطلب ہوا علی کا شوق رکھنے والا ۔ :):)
نام کا اثر واقعی بہت ہوتا ہے ۔ میرا اصل نام یعنی اشتیاق علی جو کہ صرف کاغذوں اور ویب آئی ڈیز اور کچھ سکول و کالج کے دوستوں کو پتہ ہے ۔ اہل علاقہ ، گھر میں اور دوست احباب مجھے بادشاہ کہتے ہیں۔ :):):):)
 
نیلم

محفلین
ہمممم گڈ شکریہ تو آپ کا کہ آپ میرے بلانے پہ چلے آئے
ٹیگ کرنے کا شکریہ۔
میرا نام اشتیاق علی ہے۔ اور یہی یہاں میری پہچان نام کے طور پر ہے۔
جہاں تک اشتیاق کے مطلب کی بات ہے تو اس کا مطلب ہے شوق اور علی نام حضرت مولا علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کی نسبت سے ۔
تو اس کا مطلب ہوا علی کا شوق رکھنے والا ۔ :):)
نام کا اثر واقعی بہت ہوتا ہے ۔ میرا اصل نام یعنی اشتیاق علی جو کہ صرف کاغذوں اور ویب آئی ڈیز اور کچھ سکول و کالج کے دوستوں کو پتہ ہے ۔ اہل علاقہ ، گھر میں اور دوست احباب مجھے بادشاہ کہتے ہیں۔ :):):):)
 
عسکری

معطل
نام میں کیا رکھا ہے اور نام کا مطلب ہے

میرے نام کا عربی معنی ہے زندہ جاوید
فارسی میں ہے کامیابی
اردو میں خوشحالی کہا جا سکتا ہے
 
باباجی

محفلین
میرا نام ذوالقرنین ہے۔ قرآن پاک میں سورۃ کہف میں آیات 83 سے 101 تک ذوالقرنین کا واقعہ بیان ہوا ہے۔ یہ اک بہت قدیم نام ہے۔ اور مؤرخین کی اک لمبی بحث آپکو ملے گی اس پر۔ کہ یہ کونسا بادشاہ تھا؟ کس دور سے تعلق تھا۔ کچھ اسے اسکندر اعظم بھی کہتے ہیں۔ پر قرآن پاک میں اسکی جو صفات بیان ہوئی ہیں وہ اسکندر پر پوری نہیں اترتیں۔ یہ تمہید اس لیئے باندھی کی گرچہ تمام احباب واقف ہونگے مگر پھر بھی اک بار یہ ذہن میں تازہ ہو جائے :)
ذوالقرنین کے مطلب تو دو سینگوں والا کے ہیں۔ اس سے ظاہراً طاقت اور قوت سے تشبیہ دی گئی ہے۔
قرن زمانہ کو کہتے ہیں۔ اور قرنین دو زمانوں کو۔ تو بعض کے نزدیک اس مراد ایسا شخص ہے جسکی حکومت مشرق و مغرب میں ہو۔ اور قرآن پاک میں بیان واقعہ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ اس نے مشرق و مغرب تک کے سفر کیئے اور فتوحات حاصل کیں۔ تو بھی مطلب تو ایسا شخص ہی ہے جو قوت اور طاقت رکھتا ہو۔

اب میں کسقدر اسم بامسمیٰ ہوں۔ یہ تو میں نہیں جانتا۔ کیوں کہ میں اک کمزور آدمی ہوں۔ اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھ کمزور کو کسی امتحاں میں نہ ڈالے گرچہ ایمان کامل ہے کہ وہ ذات بے نیاز کسی کی اوقات سے زیادہ اس پر آزمائش نہیں ڈالتا مگر میں پھر بھی اس کی آزمائش کے لائق نہیں۔
سکندر ذوالقرنین نامی ایک پیغمبر گزرے ہیں
انہیں ہفت اقلیم کی بادشاہی عطا ہوئی تھی
اور یاجوج ماجوج نامی وحشی قوم کے آگے سیسا پلائی ہوئی دیوار بھی حضرت سکندر ذوالقرنین نے ہی بنائی تھی
 
میرا نام حسیب احمد نذیر گِل ہے۔حسیب اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے جسکے معنی ہیں کفالت کرنیوالا۔احمد اور نذیر نبی پاک(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صفاتی نام ہیں۔ اورنذیر میرے ابّو کا نام ہے۔
گِل میری ذات ہے۔گِل جٹوں(جٹ یا جاٹ) کی مختلف شاخوں(اُلوں) میں ایک شاخ ہے۔
 
ماشاءاللہ بہت خوبصورت نام ہے آپ کا.بھیا میں نے سناہے کہ آپ جب بھی اللہ کے صفاتی ناموں میں سے کوئی نام رکھےتو اُس کے ساتھ عبدل ضرور لگاناچاہیے...آپ کیا کہتےہو؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہممم گڈ آپ کو تو پاکستان پہ حکومت کرنی چاہیے...کوئی ذوالقرنین چاہیے پاکستان کو بھی....اور نیرنگ کا کیا مطلب ہے اور یہ شناخت رکھنےکی وجہ؟
مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ میرے محفل کے نام کے متعلق پوچھ رہیں ہیں۔ میں سمجھا اصل کا بیان کرنا ہے:eek:
 
میرا نام عبدالروف ہے۔
اور اسکا مطلب "شفیق و مہربان" ہے ۔

میرے نام کا میری شخصیت پر واقعی بہت گہرا اثر ہے ۔ عجب اتفاق ہے آج میری محترم نایاب صاحب سے بھی اسی سلسلے میں گفتگو ہو رہی تھی۔ اور انھوں نے بھی بہت سی کار آمد باتیں بتایں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سکندر ذوالقرنین نامی ایک پیغمبر گزرے ہیں
انہیں ہفت اقلیم کی بادشاہی عطا ہوئی تھی
اور یاجوج ماجوج نامی وحشی قوم کے آگے سیسا پلائی ہوئی دیوار بھی حضرت سکندر ذوالقرنین نے ہی بنائی تھی
جی اسی لیئے میں نے آیات کی نشاندہی کر دی تھی۔ اس میں سب بیان ہے
 
نیلم

محفلین
مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ میرے محفل کے نام کے متعلق پوچھ رہیں ہیں۔ میں سمجھا اصل کا بیان کرنا ہے:eek:
سیانےبھیا اصل کا ہی پوچھ رہی تھی.اور نیرنگ کا اسی لیے پوچھا کہ میں نے یہ نام پہلی دفعہ سُناہے.بہت مختلف سا نام ہے یہ.
 
نیلم

محفلین
میرا نام عبدالروف ہے۔
اور اسکا مطلب "شفیق و مہربان" ہے ۔

میرے نام کا میری شخصیت پر واقعی بہت گہرا اثر ہے ۔ عجب اتفاق ہے آج میری محترم نایاب صاحب سے بھی اسی سلسلے میں گفتگو ہو رہی تھی۔ اور انھوں نے بھی بہت سی کار آمد باتیں بتایں۔
ماشاءاللہ خوبصورت مطلب ہے اور اللہ تعالی کا صفاتی نام ہے..نایاب بھائی نے تو آپ کو بہت مفید مشورےدیےہوں گے.
 
نیلم

محفلین
پہلے شرجیل تھا۔ پر انتہائی جلالی طبیعت کو دیکھتے ہوئے میرے دادا نے اسے بدل دیا۔ پر اب بھی میں اسی نام سے جانا جاتا ہوں۔ انیس کی حیثیت بس کاغذات تک ہی ہے۔
تو کیا اب بھی اپنے جلال دیکھاتےرہتےہیں آپ?lolll
کون سے والے نام کا اثر ہے آپ پر
 
Top