جناب میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں اچانک اداس ہو جاتا ہوں طبعیت لڑنے جگھڑنے پر مائل ہو جاتی ہے لیکن اس کے پس منظر میں ہمیشہ وجہ مسلم امہ کے مسائل اور حکمرانوں کی نااہلی کی کوئی خبر ہوتی ہے باوجود کوشش کے اب تک میں سمجھ نہیں پایا کہ جیسے سب جی رہے ہیں تو میں ہی کیوں اتنا مایوس ہو جاتا ہوں کہ جیسے ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہمارے حالات کبھی نہ سدھر سکیں گے۔۔۔۔ پھر مختلف مکاتب فکر کے مطالعے نے مجھے اور زیادہ پریشان کر دیا ہے کہ ہر خود کو ھق ثابت کر رہا ہے اور دلیلیں بھی کافی مضبوط ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔ کبھی کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ میں ذہنی انتشار کا شکار ہو گیا ہوں ٹھیک سے کچھ یاد نہیں رکھ پاتا گفتگو میں ربط نہیں کسی ایک موضوع پر بات کرتے کرتے کہیں سے کہیں نکل جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔ شاید میں شدید مایوسی کا شکار ہوں۔۔۔۔۔۔۔مجھے کیا کرنا چاہیے ؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام