پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

ہر گھر میں کچھ اشیاء ایسی ضرور ہوتی ہیں، جو دادا، پردادا کے زمانے سے چلی آ رہی ہوتی ہیں۔ یہ سلسلہ ان اشیاء کی تصاویر شریک کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔ کوشش رہے کہ اشیاء کم از کم 50 سال پرانی ہوں۔ :)
 
20200718-102204.jpg

دادا کا سروتا۔
ابو کے مطابق، انھوں نے بچپن سے یہی سروتا استعمال میں دیکھا۔
 
بھیا لڑی کی شرائط کے مطابق تو ہم اس لڑی میں شرکت کی اہلیت نہیں رکھتے۔اگر باپ دادا کی پرانی نشانی کی بات کی جائے تو سب سے پرانی اشیاء میں ہم ہی بچے ہیں ۔مگر افسوس پرانی نشانی ہونے کے باوجود بھی ہم پچاس سال پرانے نہیں۔
 
اچھی لڑی شروع کی ہے۔ بہت کچھ پڑا ہے، کچھ نا کچھ تلاش کر کے لگاتا ہوں۔

IMG20180713212802.jpg

اور یہ مسز کی دادی کے جہیز کا دستی پنکھا۔
آئے ہائے۔
ناجانے کیوں گمان ہے کہ آپ کے گھر کے سارے پنکھے مل کر بھی اتنی ٹھنڈی ہوا نہیں دیتے ہوں گے جتنا یہ دیتا ہو گا۔ :)
 
La Alma

لائبریرین
ہمارے پاس یہ کچھ چابیاں محفوظ ہیں جو بزرگوں سے چلی آ رہی ہیں۔ ان کےقفل تا حال نامعلوم ہیں۔ ہم تو یہی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ممکن ہے یہ کسی خزانے کی چابیاں ہوں۔
2-AD9322-F-0209-47-B3-87-FB-0-AC628986815.jpg
 
چابیوں سے یاد آیا کہ ہمارے پاس بھی ایک باوا آدم کے زمانے کا تالا پڑا ہوا ہے، کل ڈھونڈتا ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپ کی طرف سے اچھی شراکت کی امید ہے۔ :)
ہمارے جیسے لوگ، جن کے اجداد پاکستان آ کر بھی سفر میں ہی رہے، ان کی نسبت اپنے علاقوں میں آباد لوگوں کے پاس چیزیں زیادہ محفوظ ہونی چاہئیں۔

تابش! آپ کی اس لڑی کے بعد میں کافی دیر بہت افسردہ رہی۔
ہم نے بھی بہت ہجرتیں کیں اور اب کوئی پرانی چیز ہمارے پاس شاید ہی ہو۔ البتہ چند دن پہلے صاحب اپنی امی جی کی پیتل کی پرات لے کے آئے ہیں۔ ان کے جہیز کی ہے۔
علاؤہ ازیں میری ساس کو پنجابی نعتیں پڑھنے کا بہت ہی زیادہ شوق ہے تو ان کے پاس پنجابی نعتوں کی خاصی پرانی کچھ کتابیں ہیں۔
 
ہمارے پاس یہ کچھ چابیاں محفوظ ہیں جو بزرگوں سے چلی آ رہی ہیں۔ ان کےقفل تا حال نامعلوم ہیں۔ ہم تو یہی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ممکن ہے یہ کسی خزانے کی چابیاں ہوں۔
2-AD9322-F-0209-47-B3-87-FB-0-AC628986815.jpg
سب سے اوپر والی چابی کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔ اس پر خزانے کی چابی کا گمان رکھا جا سکتا ہے۔

درمیان والیاں کسی شو کیس، سنگھار میز، الماری وغیرہ کی دراز کی ہیں (فونیکس سائیکل کی بھی ہو سکتی ہیں)۔ جبکہ نیچے والی سہراب سائیکل کے تالے کی ڈپلیکیٹ چابی ہو سکتی ہے۔
 
Top