پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آخری تدوین:
عاطف بھائی ، برتنوں اور اوزارات کےنام مختلف علاقوں میں مختلف طور پر استعمال ہوسکتے ہیں ۔ سو آپ کا اختلاف بجا ۔ لیکن عام طور پر وہ بڑا سا آلہ جو ہنڈیا ، دیگچی ،بھگونا یا پکانے کے کسی بھی برتن سے کھانا نکالنے کے لئے استعمال ہو وہ کفگیر کہلاتا ہے اور جس چھوٹے آلے کو کھانا کھانے کے لئے استعمال کیا جائے وہ چمچہ۔ چمچہ لکڑی کا نہیں ہوتا عموماً دھات کا ہوتا ہے ۔ جبکہ کفگیر لکڑی کا ہوسکتا ہے
ڈوئی کیا کہلائے گی پھر ؟
 
چھوٹے کفگیر کے لئے ڈوئی کا لفظ بھی مستعمل ہے جو عموماً لکڑی کی ہوتی ہے ۔ ڈوئی بھی کھانا پکانے اور نکالنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ کھانا کھانے کے لئے نہیں ۔

یہ شاید سرونگ سپون کے حجم جتنا تھا اس لیے چمچہ کہلایا گیا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس لڑی سے ایک خیال ذہن میں یہ آیا ہے کہ اردو کی بھی ایک تصویری لغت ہونی چاہئے۔ گلوبلائزیشن نے بہت تیزی سے ہماری تہذیب وثقافت کو متاثر کیا ہے ۔ نہ صرف یہ کہ زبان اور اقدار تبدیل ہورہی ہیں بلکہ گھریلو استعمال کی پرانی اشیا بھی بڑی تیزی سے منظر سے غائب ہوتی جارہی ہیں ۔عین ممکن ہے کہ آئندہ نسلیں جب خاصدان ، اگالدان ، سِینی ، سلفچی ، سروتا جیسے الفاظ پرانی کتابوں میں پڑھیں تو انہیں معلوم ہی نہ ہو کہ یہ کونسی اشیا ہیں ۔ اس لئے میری تجویز ہے کہ اردو محفل پر ایک دھاگا یا پروجیکٹ اس قسم کا شروع کیا جائے جس میں ان پرانی اشیا کی تصاویر جہاں سے بھی ممکن ہو ڈھونڈ ڈھانڈ کر جمع کردی جائیں ۔ اور بعدازاں ان کی مدد سے ایک تصویری لغت بہ اعتبار حروفِ تہجی ترتیب دی جائے ۔
محمد تابش صدیقی ، محمد خلیل الرحمٰن ، جاسمن ، ابن سعید
 
چھوٹے کفگیر کے لئے ڈوئی کا لفظ بھی مستعمل ہے جو عموماً لکڑی کی ہوتی ہے ۔ ڈوئی بھی کھانا پکانے اور نکالنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ کھانا کھانے کے لئے نہیں ۔
ڈوئی ہی ہے، اور پکا پکا کر ادھ موئی ہو گئی ہے۔
 

زیک

مسافر
عین ممکن ہے کہ آئندہ نسلیں جب خاصدان ، اگالدان ، سِینی ، سلفچی ، سروتا جیسے الفاظ پرانی کتابوں میں پڑھیں تو انہیں معلوم ہی نہ ہو کہ یہ کونسی اشیا ہیں ۔
ان میں سے صرف ایک شے کا علم ہے۔ چلیں اسی بہانے پتا چل گیا کہ میں بھی آئندہ نسلوں میں سے ہوں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ان میں سے صرف ایک شے کا علم ہے۔ چلیں اسی بہانے پتا چل گیا کہ میں بھی آئندہ نسلوں میں سے ہوں
ارے بھئی پھر تو جلدی پیدا ہو جائیں ۔ مبادا بہت سا مواد معدوم ہی ہو جائے اور اس دھاگے کی ممکنہ ناکامی (خدانخواستہ) کے باعث محروم رہ جائیں ۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ چوبی صندوق یا الماری بھی میری دادی کی دادی کی زمانے کی ہے۔ پشتو میں ہم اسے تونڑئ کہتے ہیں۔ اس کی مرمت ہوتی رہی ہے۔ روایتی طور پر اس کو ہمیشہ کالے رنگ سے رنگتے ہیں۔
20200722-181956.jpg
 

یاقوت

محفلین
الحمدللہ میرے دادا جی حیات ہیں جن کی تاریخ پیدائش 1915 ہے۔لیکن اب بھی الحمدللہ بغیر عینک کے اخبار پڑھتے ہیں اور بغیر سہارے کے چلتے ہیں ہر کام خود کرتےہیں۔انھی گرمیوں میں رمضان کے روزے رکھنے کے بعد کافی کمزور ہوگئے تو انکے لیے ایک عصا کا انتظام کرنا پڑا وہ بھی بڑی مشکل سے تھامنے پر رضامند ہوئے ۔تہجد سے لیکر عشاء تک کی ساری نمازیں پڑھتے ہیں اور تلاوت قرآن پاک کا تو پوچھیں مت۔اللہ پاک مجھے انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

سیما علی

لائبریرین
5petQgH_d.jpg

یہ ہماری اماّں کاپاندان ہے ۔اوپر انکے ہاتھ کا سلا اتنا پیارا سا کپڑا لگاہے ۔اے پروردگار میری اماّں کہ درجات بلند فرمادے
آمین۔۔۔۔۔۔
 
اے پروردگار میری اماّں کہ درجات بلند فرمادے
آمین۔۔۔۔۔۔
ثم آمین۔

ہماری اماں کے جہیز کا پاندان سالوں بالکل اصل حالت میں، اسی قسم کے پوش کے ساتھ موجود رہا، کہ گھر میں کسی کو بھی پان کا شوق نہیں تھا :)
ابا کی ریٹائرمنٹ کے وقت جب سرکاری مکان خالی کیا تو وہ بیچارہ بھی شفٹنگ کے عفریت کی بھینٹ چڑھ گیا :(
 

سیما علی

لائبریرین
ثم آمین۔

ہماری اماں کے جہیز کا پاندان سالوں بالکل اصل حالت میں، اسی قسم کے پوش کے ساتھ موجود رہا، کہ گھر میں کسی کو بھی پان کا شوق نہیں تھا :)
ابا کی ریٹائرمنٹ کے وقت جب سرکاری مکان خالی کیا تو وہ بیچارہ بھی شفٹنگ کے عفریت کی بھینٹ چڑھ گیا :(
راحل صاحب !
بہت افسوس ہوتا ہے، جب والدین کی کوئی چیز جس سے آپکی بہت سی یادیں جڑی ہوں کھو جائے۔ ہماری اماّں اور ابا جان دونوں پان نہیں کھاتے تھے مگر انکو جہیز میں ملا تھا تو انھیں بڑا عزیز تھا ۔اور پان کھانے والے مہمانوں کے لئے سجا رہتا تھا۔پوش بڑی کوشش کی مگر لکھتے وقت نہ یاد آیا ۔ سب الفاظ ۔ معدوم ہوتے جارہے ہیں ۔اب بھلا کہا سننے کو ملتا ہے خوان پوش،میز پوش،ٹی کوزی،بٹوا،کشتی پوش۔۔۔۔۔۔
 
Top