آپ کے پسندیدہ ادیب

محمد وارث

لائبریرین
صرف عربی کی بات کررہا ہوں۔ عربی زبان کا اپنا لطف ہے۔ اور مجھے کسی صورت اس کے ہوتے ہوئے اس کا ترجمہ پڑھنا قبول نہیں۔ اور بس
ترجمہ کسی بھی زبان کا ہو کبھی وہ لطف نہیں دےسکتا جو اصل زبان کا ہوتا ہے۔ میں بھی ترجمے نہیں پڑھتا اِلا یہ کہ ناگزیر ہو جائے۔
 
بافقیہ

محفلین

تصویر نظر آئی؟

اگر نہیں تو بتائیں کہ تصویر کیسے داخل کریں؟

" سبز پتے" کے متعلق تحقیق ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
یہ تو آپ فیسبک پر رومی کے فینز سے پوچھیں
ایسا ہی ایک ہاتھ میرا جی نے عمر خیام کے ساتھ کیا ہے۔ عمر خیام کی رباعیات کا ترجمہEdward FitzGerald نے انگریزی میں کیا تھا اپنے حساب سے۔ میرا جی نے اس انگریزی ترجمے کا اردو منظوم ترجمہ کر دیا اپنے حساب سے۔ اصل رباعیوں سے بات کوسوں دور جا پڑی۔ :)
 
بافقیہ

محفلین
دیکھئے۔۔۔

Gibran is the third best-selling poet of all time, behind Shakespeare and Laozi

Wikipedia

بڑی مشکل سے یہ عبارت یہاں نقل ہوپائی ہے۔ انگریزی لکھنا یہاں اتنا مشکل ہوگا خیال نہ تھا۔
 
بافقیہ

محفلین
اور لکھا ہے کہ اس کی ایک کتاب "النبی" the prophet کے
ایک سو دس 110 زبانوں میں ترجمے ہوچکے ہیں۔

ویکی پیڈیا۔
 
محمد داؤد

محفلین
J.R.R Tolkien
Writer of international bestsellers and epics Lord of the Rings, the Hobbit, the Silmarillion, the children of Hùrin etc
انہوں نے مستقبل کے تمام فکشن کو متاثر کیا اور وہ جدید فکشن کے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کی طرف سے دنیا کے بہترین فکشن کے لکھاری بھی مانے جا چکے ہیں۔ ان کا کام بہت وسیع ہے اور انہوں نے نئی مخلوقات، ایک نئی دنیا پوری تاریخ کے ساتھ بنائی اور اس دنیا کے حوالہ سے کئی نئی زبانیں ایجاد کیں۔ ان کے ناولوں پہ مشتمل فلموں نے باکس آفس پہ راج کیا اور ریکارڈ بریکنگ آسکر حاصل کئے۔ میری نظر میں وہ دنیا کی تاریخ کے بہترین لکھاری ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
مولانا کے بارے میں پھر کبھی تفصیل سے بات کروں گا انشاءاللہ۔۔۔ بس میری رائے یہ ہے کہ ان کی کتابیں نہ پڑھیں۔
اگر پڑھنا چاہیں تو ان کتابوں کے بعد جس سے ہماری فکر پختہ ہوجائے۔

کیونکہ آنجناب کبھی کبھی ہموار راستے سے قاری کے دل کو مٹھی میں لے کر ایسا موڑ لے لیتے ہیں کہ قاری کا ذہن انحراف کو سمجھ بھی نہیں پاتا۔ یہ ان کا خاصہ ہے۔ مجھے علم نہیں کہ میں اسے مدح کے ضمن میں بیان کروں یا ذم کے۔

اب کیا کچھ بیان کروں!!!؟؟؟

جی ضرور۔۔۔۔میں جاننا چاہوں گی۔
 
بافقیہ

محفلین
جی ضرور۔۔۔۔میں جاننا چاہوں گی۔
علم جدید کا چیلنج‘‘ مولانا کی سب سے پہلی تصنیف تھی۔ اور اس پایہ کی تھی کہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ اب ایک اور بہادر باطل سے زور آزمائی کیلئے میدان میں آیا ہے۔ اور اس وقت آپ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں بطور ملازم لائبریری میں کام کرتے تھے۔ خیال رہے کہ مولانا کسی مدرسے یا کالج سے فارغ نہیں۔ بلکہ لائبریری سے مولانا نے خوب فائدہ اٹھایا اور ایک اچھے قلمکار بن گئے۔ ان کی تحریر سے لگتا تھا کہ ایک اور بت شکن پیدا ہوا۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے جناب کسی کے تابع بن گئے۔ اور اپنے کمال فن سے سلجھی زبان میں کچھ زہر کے قطرے اپنی سنہری تھالی میں پیش کرنے لگے۔
آپ کی دو سو سے زائد کتابیں دنیا بھر میں کئی زبانوں میں بلا قیمت یا گویا بلاقیمت زبردست اور عالیشان طباعت میں تقسیم ہوتی ہے۔
آپ دو ماہی رسالہ بہ نام ’’رسالہ‘‘ نکالتے ہیں۔ ذاتی اعتبار سے بڑے جفاکش اور آئیڈیل کہے جاسکتے ہیں ۔ حیرانی اس وقت ہوتی ہے جب یہ پیر فرتوت اپنے رسالے اپنے محلے میں خود تقسیم کرتے ہیں۔

خیر !!! ہند و پاک میں کافی ایسے لوگ اب موجود ہیں جو مذہب کی بیخ کنی میں سرگرم ہیں۔ اللہ بچائے!!!
 
محمداحمد

میں نے مولانا صاحب کے کئی مضامین پڑھے ہیں ۔ ایک آدھ کتاب بھی پڑھی ہے۔ لیکن مجھے ایسی کوئی بات صراحت کے ساتھ تو نظر نہیں آئی کہ جسے خلاف شرع کہہ سکوں۔ ہاں البتہ اُن کے ہاں منطقی استدلال اور عقل کا کافی زیادہ استعمال پایا جاتا ہے۔ جو اتنی زیادہ معیوب بات بھی نہیں ہے۔

البتہ یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ میرا علم کافی محدود ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں نے مولانا صاحب کے کئی مضامین پڑھے ہیں ۔ ایک آدھ کتاب بھی پڑھی ہے۔ لیکن مجھے ایسی کوئی بات صراحت کے ساتھ تو نظر نہیں آئی کہ جسے خلاف شرع کہہ سکوں۔ ہاں البتہ اُن کے ہاں منطقی استدلال اور عقل کا کافی زیادہ استعمال پایا جاتا ہے۔ جو اتنی زیادہ معیوب بات بھی نہیں ہے۔
متفق۔
 
جاسمن

لائبریرین
علم جدید کا چیلنج‘‘ مولانا کی سب سے پہلی تصنیف تھی۔ اور اس پایہ کی تھی کہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ اب ایک اور بہادر باطل سے زور آزمائی کیلئے میدان میں آیا ہے۔ اور اس وقت آپ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں بطور ملازم لائبریری میں کام کرتے تھے۔ خیال رہے کہ مولانا کسی مدرسے یا کالج سے فارغ نہیں۔ بلکہ لائبریری سے مولانا نے خوب فائدہ اٹھایا اور ایک اچھے قلمکار بن گئے۔ ان کی تحریر سے لگتا تھا کہ ایک اور بت شکن پیدا ہوا۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے جناب کسی کے تابع بن گئے۔ اور اپنے کمال فن سے سلجھی زبان میں کچھ زہر کے قطرے اپنی سنہری تھالی میں پیش کرنے لگے۔
آپ کی دو سو سے زائد کتابیں دنیا بھر میں کئی زبانوں میں بلا قیمت یا گویا بلاقیمت زبردست اور عالیشان طباعت میں تقسیم ہوتی ہے۔
آپ دو ماہی رسالہ بہ نام ’’رسالہ‘‘ نکالتے ہیں۔ ذاتی اعتبار سے بڑے جفاکش اور آئیڈیل کہے جاسکتے ہیں ۔ حیرانی اس وقت ہوتی ہے جب یہ پیر فرتوت اپنے رسالے اپنے محلے میں خود تقسیم کرتے ہیں۔

خیر !!! ہند و پاک میں کافی ایسے لوگ اب موجود ہیں جو مذہب کی بیخ کنی میں سرگرم ہیں۔ اللہ بچائے!!!

ان باتوں میں کوئی بات ایسی نہیں نظر آئی کہ جس سے ہم ان کی تحریریں پڑھنے سے خود کو روکیں۔
خدانخواستہ میں آپ پہ تنقید نہیں کر رہی۔ لیکن شاید مجھے مزید وضاحت کی ضرورت ہو۔۔۔۔۔
"کسی کے تابع؟" کس کے؟ کسی غیر مسلم قوت کے۔۔۔ آخر کس کے؟ اور تابع ہو کے کون سے غلط کام کئے؟
کون سے زہر کے قطرے؟
رسالے خود تقسیم کرنا بھی کوئی قابلِ گرفت بات نہیں۔
میں کچھ کچھ خود سے اندازہ لگا رہی ہوں۔۔۔۔
کیا آپ یہاں کھل کے نہیں کہنا چاہ رہے؟
 
میرا خیال ہے کہ یہ لڑی اس تفصیل کی متحمل نہیں ہو سکے گی۔ اس لئے اس موضوع کو یا تو سمیٹ دینا چاہیے یا کہیں اور لے جا کر پھیلا دینا چاہیے۔ :)
 
یاقوت

محفلین
ان باتوں میں کوئی بات ایسی نہیں نظر آئی کہ جس سے ہم ان کی تحریریں پڑھنے سے خود کو روکیں۔
خدانخواستہ میں آپ پہ تنقید نہیں کر رہی۔ لیکن شاید مجھے مزید وضاحت کی ضرورت ہو۔۔۔۔۔
"کسی کے تابع؟" کس کے؟ کسی غیر مسلم قوت کے۔۔۔ آخر کس کے؟ اور تابع ہو کے کون سے غلط کام کئے؟
کون سے زہر کے قطرے؟
رسالے خود تقسیم کرنا بھی کوئی قابلِ گرفت بات نہیں۔
میں کچھ کچھ خود سے اندازہ لگا رہی ہوں۔۔۔۔
کیا آپ یہاں کھل کے نہیں کہنا چاہ رہے؟
چھوڑیں آپا جی جانے دیں یہ انکا نکتہ نظر تھا انہوں نے محتاط الفاظ میں بتادیا۔آپ اپنے نکتہ نظر پر کاربند رہیں اگر آپ کو واقعی میں تفصیل چاہیے تو مکالمہ سے جان لیں۔ یہاں تو بس کتابوں اور علم کی بات ہونی چاہیے۔
 
یاقوت

محفلین
دو اور نام بھی ہیں جن کا ذکر ابھی تک نہیں آیا لڑی میں۔۔۔۔
بشریٰ رحمٰن
طاہر جاوید مغل
 
Top