آپ کے پسندیدہ ادیب

یاقوت

محفلین
میرے پسندیدہ رائٹر محی الدین نواب جن کے سسپینس ڈائجسٹ میں بہت سے افسانے اور ناؤل پڑھیں ہیں ۔ بہت عمدہ اور بےباک تحریر نویس ہیں ۔
نواب صاحب کی کافی تحریریں پڑھی ہیں لیکن ایک افسانہ پڑھا تھا جس کا بہت مزہ آیا تھا ایک بار نام تو صحیح طو پر یاد نہیں اگر کسی محفلین کو نام یاد ہوتو بتادیں۔ اسکی اختتامی لائن آج تک یاد ہے۔
کہانی ایک صحافی کی ہوتی ہے اور افسانے کے آخری الفاظ ہوتے ہیں۔
""خیر دینا تیرے دین دی خیر ہووے""
کچھ کچھ مبہم سا یاد آرہا ہے کہ شاید کچرا گھر تھا نام مجموعے کا۔
 
آخری تدوین:

یاقوت

محفلین
محی الدین نواب
ایم اے راحت
ایم اے راحت صاحب کو بھی کافی پڑھا تھا لیکن ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے راحت صاحب کے ساتھ بہت کم وقت ملا انکی صدیوں کا بیٹا تو آج تک نہیں بھولا۔لیکن اے حمید صاحب کی عاطون سیریز(4حصے) اور راحت صاحب کی صدیوں کا بیٹا(5حصے) کا مرکزی خیال ایک تھا۔
 
آخری تدوین:
جیمز ہیڈلے چیز
الیسٹرمیکلین
ایڈگر والس
رائڈر ہیگرڈ
ارل اسٹینلے گارڈنر
سرآرتھر کانن ڈائل
اور کئی دیگر
چونکہ مابدولت فکشن میں درجہ غایت دلچسپی رکھتے ہیں لہذا بالا بیان کردہ فکشن رائٹرز کو پسند کرتے ہیں ۔:):)
 

بندہ پرور

محفلین
جیمز ہیڈلے چیز
الیسٹرمیکلین
ایڈگر والس
رائڈر ہیگرڈ
ارل اسٹینلے گارڈنر
سرآرتھر کانن ڈائل
اور کئی دیگر
چونکہ مابدولت فکشن میں درجہ غایت دلچسپی رکھتے ہیں لہذا بالا بیان کردہ فکشن رائٹرز کو پسند کرتے ہیں ۔:):)
اخاہ محترم مابدولت صاحب ، شوق آپ کو انگریزی ناول پڑھنے
کا ہے ، اس کے باوجود اردو آپ کی اس قدر نفیس اور خوبصورت
ہے ۔ ماشاءاللہ زبردست جی
 

بافقیہ

محفلین
جناب مستنصر حسین تارڑ کے بارے میں کچھ بتائیں۔
باوجود یہ کہ کئی بار ان کی کتابوں پر نظر پڑی مگر اٹھا کر پڑھنے کی توفیق نہ مل سکی۔ ہوسکتا ہے آپ کی تشویق سے یہ مرحلہ بھی آسان ہوجائے
 

بافقیہ

محفلین
کئی دیگر ادیبوں کے ساتھ ، ایک عجیب الخلقت ادیب ہیں۔
جن کا نام نامی خواجہ حسن نظامی ہے۔ خواجہ حسن نظامی کے بارے میں کچھ کہنا ان کی علانیہ توہین ہے۔ ان کی کوئی بھی کتاب ہاتھ آئے تو اٹھالیں۔
پڑھتے جائیں اور سر دھنتے جائیں۔
بلا کے ذہین اور نکتہ ور۔ علم دوست ادب پرور۔
شاید سب سے پہلے بہ نام "آپ بیتی" آپ ہی نے اپنی آپ بیتی لکھی ۔

بہادر شاہ ظفر، 1857، غدر، دہلی ، انگریز اور تصوف وغیرہ آپ کے موضوعات رہے۔

"بیگمات کے آنسو" آپ کی مشہور زمانہ کتاب ہے۔
سنگ دل بھی پڑھے تو موم ہوکر پگھل جائے ۔
کتاب میں خواجہ صاحب نے بہادر شاہ ظفر کے خاندان کی بیگمات کا ذکر کیا ہے بلکہ صحیح لفظ میں ان کی بپتا لکھی ہے۔ جس میں کچھ تو ان کی آنکھوں دیکھی ہیں اور کچھ موثوقہ ذرائع سے معلوم۔
 
جناب مستنصر حسین تارڑ کے بارے میں کچھ بتائیں۔
باوجود یہ کہ کئی بار ان کی کتابوں پر نظر پڑی مگر اٹھا کر پڑھنے کی توفیق نہ مل سکی۔ ہوسکتا ہے آپ کی تشویق سے یہ مرحلہ بھی آسان ہوجائے
سفرناموں کے حوا لے سے ایک بڑے نام ہیں ۔:):)
 

بافقیہ

محفلین
جب باقی ادب پڑھیں تب ہی ہاتھ لگائے تو بہتر ہے۔
جی بہتر۔ تھوڑا کچھ پڑھ رکھا ہے۔ مگر
مشتاق احمد یوسفی
مستنصر حسین تارڑ
بانو قدسیہ
اشفاق احمد
قراۃ العین حیدر
کرنل محمد خان
عبدا للہ حسین
قمر اجنالوی
انتظار حسین
عمیرہ احمد
نمرہ احمد
اسلم راہی
نسیم حجازی
مظہر کلیم ایم اے
آغا شورش کاشمیری
علیم الحق حقی
ڈاکٹر شان حق حقی
ڈاکٹر یونس بٹ
شفیق الرحمٰن
ان میں تو با ضابطہ کسی کو نہیں پڑھا۔
البتہ ڈپٹی نذیر احمد، راشد الخیری، شبلی نعمانی، عبدالحلیم شرر ، میر امن، مرزا ہادی رسوا ، سرسید احمد خان اور سید سلیمان ندوی وغیرہ کوخوب پڑھا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ متاخرین ہمیں جلد نہیں بھاتے۔
 
Top