کمال غزل واہ ، معذرت مگر میں شاعر سے نا واقف ہوں بہت اچھا ہو جو آپ بتلا دیں۔ بہت شکریہریزہ ریزہ سپنوں والے ٹوٹے چہرے آدھے لوگ
جانے والے کب آتے ہیں کیوں کرتے ہیں وعدے لوگ
برسوں کے سناٹے کی وحشت کم ہو کر کچھ شور تو ہو
اے میری تنہائی جا ' اور مجھ کو کہیں سے لا دے لوگ
آس میں بیٹھی شہزادی کی مانگ میں چاندی جھانک چکی
اتنی دیر سے کیوں آتے ہیں آٓخر یہ شہزادے لوگ
پیار کی راہ پہ انگلی تھامے اندھا دھند چل پڑتے ہیں
نا سمجھی میں مر جاتے ہیں ہم سے سیدھے سادے لوگ
ہم دونوں میں کون تھا مجرم یہ طے ہونا مشکل تھا
آدھا شہر تھا حامی اس کا ساتھ تھے میرے آدھے لوگ
شاعر فہد علیکمال غزل واہ ، معذرت مگر میں شاعر سے نا واقف ہوں بہت اچھا ہو جو آپ بتلا دیں۔ بہت شکریہ
جزاک اللہشاعر فہد علی
دراز پلکیں وصال آنکھیں
مصوری کا کمال آنکھیں
شراب رب نے حرام کر دی
مگر کیوں رکھی حلال آنکھیں
ہزاروں ان سے قتل ہوئے ہیں
خدا کے بندے سنبھال آنکھیں
نکہتِ زُلفِ پریشاں ، داستانِ شامِ غم
صبح ہونے تک اِسی انداز کی باتیں کرو
نام بھی لینا ہے جس کا اِک جہانِ رنگ و بُو
دوستو اُس نو بہارِ ناز کی باتیں کرو
فرق گورکھپوری