شیزان صاحب! اسے دیکھ لیں کہ صحیح کیا ہے ؟
زبان میں ، یا زبان پہ
میرا خیال ہے کہ
' زبان پہ ' ہونا چاہیے ، کہ زبان میں ، کہنا تو جداگانہ مفہوم دیتا ہے
0 - زبان یا زباں پر چھالے ، آبلے
اِسی طرح زباں پہ دُشنام یا لعن و ملامت
زباں پہ درد بھری داستاں یا زبان پہ مدح ، تعریف یا ثنا، وغیرہ
تشکّر
جو ن ایلیا کا اپنا ہی جداگانہ انداز ہے شاہ جی۔۔ اور آپ واقف ہی ہیں۔۔ زبان میں ہی کہا ہے انہوں نے۔۔
لیجئے پوری غزل آپ کے لیے۔۔۔
عمرگزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
میری ہربات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
بولتے کیوں نہیں مرے حق میں
آبلے پڑ گئے زبان میں کیا
مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
اپنی محرومیاں چھپاتےہیں
ہم غریبوں کی آن بان میں کیا
وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھے
اب بھی ہوں میں تری امان میں کیا
یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
ہے نسیم بہار گرد آلود
خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا۔۔۔!!
خود کو دنیا سے مختلف جانا
آگیا تھا مرے گمان میں کیا