سرگذشت اپنی کِس اندوہ سے شب کہتا تھا سو گئے تم، نہ سُنی آہ کہانی اُس کی میرتقی میر
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,121 سرگذشت اپنی کِس اندوہ سے شب کہتا تھا سو گئے تم، نہ سُنی آہ کہانی اُس کی میرتقی میر
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,122 اُن لبوں نے، نہ کی مسیحائی ! ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا میر درد
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,123 نہ ہارا ہے عشق، نہ دُنیا تھکی ہے دِیا جل رہا ہے، ہَوا چل رہی ہے سُکوں ہی سُکوں ہے، خوشی ہی خوشی ہے تیرا غم سلامت! مجھے کیا کمی ہے خُمار بارہ بنکوی
نہ ہارا ہے عشق، نہ دُنیا تھکی ہے دِیا جل رہا ہے، ہَوا چل رہی ہے سُکوں ہی سُکوں ہے، خوشی ہی خوشی ہے تیرا غم سلامت! مجھے کیا کمی ہے خُمار بارہ بنکوی
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,124 داغِ فراق و حسرتِ وصل، آرزوئے شوق میں ساتھ زیرِ خاک بھی، ہنگامہ لے گیا میرتقی میر
ص صائمہ شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,125 زھرا نے کہا: کہیں بھی دل کو لگاوٴں ... اُسی کے سائے میں ہوں گماں سے جو نہ گیا وہ یقیں سے کیا جاتا نصیر ترابى مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میں کتنا وہم کروں لیکن اک شعاع یقیں کہیں نواحِ دلِ بدگماں میں رہتی ہے احمد مشتاق
زھرا نے کہا: کہیں بھی دل کو لگاوٴں ... اُسی کے سائے میں ہوں گماں سے جو نہ گیا وہ یقیں سے کیا جاتا نصیر ترابى مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میں کتنا وہم کروں لیکن اک شعاع یقیں کہیں نواحِ دلِ بدگماں میں رہتی ہے احمد مشتاق
ص صائمہ شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,126 ظفر ہمیشہ کی طرح پھر سے نکل گیا ہے ابھی جو مچھلی سا میرے ہاتھوں میں آرہا تھا ظفر اقبال
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,127 گردِ بادِ آسا ازل سے ہُوں میں وہ، وحشی امیر خاکِ غُربت سے بنا خاکہ مِری تصویر کا امیرمینائی آخری تدوین: اپریل 24، 2014
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,128 کیا حقیقت دوجہاں کی وُسعتِ دل کے حضُور لا مکاں اِک مُختصر گوشہ ہے اِس تعمیر کا امیرمینائی
ام اریبہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,129 مان نہ کیجیے روپ گھنے دا،وارث کون حسن دا سدا نہ رہسن شاخاں ہریاں،سدا نہ پھل چمن دا
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,130 ایسے پڑھنے سے تو اچھا تھا کہ جاہل رہتا نہ حیا تجھ میں ہے باقی، نہ مروّت واعظ امیرمینائی
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,131 غفلت نے تیری خُوب دِیا عِشق کو فروغ ! کیا کم ہے یہ کرم بھی، کہ مُجھ پرکرم نہیں قمرامروہوی
عبدالقیوم چوہدری محفلین اپریل 24، 2014 #3,132 تڑپوں گا عمر بھر دلِ مرحوم کے لیے کمبخت نامراد، لڑکپن کا یار تھا ۔۔۔ بیخود دہلوی
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,133 جب کلی کوئی مُسکراتی ہے یاد شدّت سے اُن کی آتی ہے سوچ کر اُن کو ہی نجانے کیوں کچھ طبیعت سُکون پاتی ہے قمرامروہوی
جب کلی کوئی مُسکراتی ہے یاد شدّت سے اُن کی آتی ہے سوچ کر اُن کو ہی نجانے کیوں کچھ طبیعت سُکون پاتی ہے قمرامروہوی
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,134 الله الله ! کیا مُخالف تھی زمانے کی ہَوا ہم کو اپنے سایے سے بھی بد گُماں رہنا پڑا کیجئے اِس بے بسی کا ذکر کِس مُنہ سے قمر جب زباں ہوتے ہُوئے بھی، بے زباں رہنا پڑا قمرامروہوی
الله الله ! کیا مُخالف تھی زمانے کی ہَوا ہم کو اپنے سایے سے بھی بد گُماں رہنا پڑا کیجئے اِس بے بسی کا ذکر کِس مُنہ سے قمر جب زباں ہوتے ہُوئے بھی، بے زباں رہنا پڑا قمرامروہوی
طارق شاہ محفلین اپریل 24، 2014 #3,135 کِیا جب التفات اُس نے ذرا سا پڑی ہم کو حصُولِ مُدّعا کی مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین اپریل 25، 2014 #3,136 باتیں ناصح کی سُنِیں، یار کے نظارے کیے آنکھیں جنت میں رہِیں، کان جہنم میں رہے اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں، نہ ہو کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے امیر مینائی
باتیں ناصح کی سُنِیں، یار کے نظارے کیے آنکھیں جنت میں رہِیں، کان جہنم میں رہے اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں، نہ ہو کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے امیر مینائی
طارق شاہ محفلین اپریل 25، 2014 #3,137 کسی کو کیا ہو دِلوں کی شکستگی کی خبر کہ ٹوٹنے میں یہ شیشے صدا نہیں رکھتے میرانیس
طارق شاہ محفلین اپریل 25، 2014 #3,138 حادثہ یہ ہے، کہ ہم جاں نہ معطر کر پائے وہ تو خوُش بُو تھا اُسے یُوں بھی بکھر جانا تھا ساقی فاروقی
طارق شاہ محفلین اپریل 25، 2014 #3,139 سب دیروحرم چُھوٹے، دل دار و صنم چُھوٹے ہم آ ہی گئے دُنیا آخر تِرے جادو میں بشیر بدر
طارق شاہ محفلین اپریل 25، 2014 #3,140 اُس کی باتیں کہ گل و لالہ پہ شبنم برسے سب کو اپنانے کا اُس شوخ کو جادو آئے بشیر بدر