گر دل کو بس میں پائیں تو ناصح تِری سُنیں اپنی تو مرگ و زیست ہے، اُس بے وفا کے ہاتھ نظام رامپوری
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,161 گر دل کو بس میں پائیں تو ناصح تِری سُنیں اپنی تو مرگ و زیست ہے، اُس بے وفا کے ہاتھ نظام رامپوری
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,162 اتنے ناصح مِلے رستے میں کہ، توبہ توبہ بڑی مشکل سے میں شورِیدہ سروں تک پہنچا احمد فراز
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,163 ناصح، نصیحتوں کا زمانہ گُزر گیا اب پیارے صرف تیری دُعا چاہیئے مجھے خُمار بارہ بنکوی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,164 کیوں نہ میں مُشتاق ناصح کا رہُوں نام تیرا اُس کے لب پر آئے گا شادعظیم آبادی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,165 دل لگی، دل لگی نہیں ناصح ! تیرے دل کو ابھی لگی ہی نہیں داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,166 کِس طرح حرف ہو ناصح کا مؤثر ہم میں سختیاں کھینچتے ہی دل ہُوا پتھر اپنا میر تقی میر
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,167 کرنا ہے آج حضرتِ ناصح سے سامنا مِل جائے دو گھڑی کو تمھاری نظر مُجھے جگر مُرادآبادی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,168 یہ واقعہ ہے کہ، ناصح کی ضد میں بات بڑھی جو ایک بار نہ مِلتے، وہ بار بار مِلے شمیم کرہانی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,169 پُوچھنا حالِ یار ہے مُنظور میں نے ناصح کا مُدّعا جانا مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,170 نہیں کھیل ناصح جُنوں کی حقیقت سمجھ لیجئے گا، تو سمجھائیے گا جگرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,171 مصلحت ترکِ عشق ہے ناصح ! لیک ، یہ ہم سے ہو نہیں سکتا احسن اللہ خان
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2014 #3,172 منعِ گریہ نہ کر تُو اے ناصح اِس میں، بے اختیار ہیں ہم بھی میر تقی میر
عبد الرحمن لائبریرین اپریل 26، 2014 #3,173 محبت گولیوں سے بو رہے ہو وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو (حبیب جالب)
محبت گولیوں سے بو رہے ہو وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو (حبیب جالب)
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2014 #3,174 جا ہے اب زیرِ مُغیلاں تِرے دِیوانوں کی مُدّتوں چھان چُکے خاک بیانوں کی ابراہیم ذوق
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2014 #3,175 اُلفت کا نشہ جب کوئی مرجائے، تو جائے یہ درد سر ایسا ہے کہ سر جائے تو جائے ابراہیم ذوق
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2014 #3,176 رات جُوں شمع کٹی ہم کو جو روتے روتے بہہ گئے اشکوں میں ہم صُبح کے ہوتے ہوتے ابراہیم ذوق
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2014 #3,177 ہوتا نہ اگر دل تو محبّت بھی نہ ہوتی ہوتی نہ محبت تو کچھ آفت بھی نہ ہوتی ابراہیم ذوق
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2014 #3,178 نظر آتا ہے دل میں رنگ کیا کیا حُسنِ خُوباں کا تماشا دیکھتا ہُوں ایک غُنچے میں گُلِستاں کا امیرمینائی
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2014 #3,179 کہِیں ضبطِ فُغاں سے عِشق کے آثار چُھپتے ہیں لبِ خاموش سے پیدا ہے صدمہ دردِ پِنہاں کا امیرمینائی
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2014 #3,180 میرا سوال سُن کے جو خاموش ہو رہے میں خوش ہُوا کہ وصْل کا اِقرار ہو چُکا امیرمینائی