عالم ذات میں درویش بنا دیتا ہے عشق انسان کو پاگل نہیں ہونے دیتا
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,601 عالم ذات میں درویش بنا دیتا ہے عشق انسان کو پاگل نہیں ہونے دیتا
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,602 میرا لہجہ، میری باتوں کا اثر دیکھتے ہیں بھیک دینے میں بھی اب لوگ ہنر دیکھتے ہیں
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,604 ﻭﮦ ﻣﺎﯾﻮﺳﯽ ﮐﮯ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺫﺭﺍ ﺑﮭﯽ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺩﯾﺘﺎ ﺗﻮ ﮬﻢ ﮐﺎﻏﺬ ﮐﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﭘﮧ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﺗﮯ
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,605 پِھر اُن کی گلی میں پہنچے گا، پھر سِہو کا سجدہ کر لے گا اِس دل پہ بھروسہ کون کرے، ہر روز مُسلماں ہوتا ہے
پِھر اُن کی گلی میں پہنچے گا، پھر سِہو کا سجدہ کر لے گا اِس دل پہ بھروسہ کون کرے، ہر روز مُسلماں ہوتا ہے
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,606 نیکیاں کر کے جو دریا میں ڈال دو گے ابھی وہی طوفان میں کشتی بن کر ساتھ دینگی کبھی
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,607 لوگ کہتے ہیں دُعا کے لیے مجھے کس قدر رب نے میرے عیب چُھپا رکھے ہیں
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,608 خلقت پہ سادگی کا میں الزام کیا دھروں جتنے شگاف تھے میری دانائیوں میں تھے
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,609 تعداد میں بہت تھے،کم کر دیے گئے ہم ساتھ کے قبیلے میں ضم کر دیے گئے
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,610 میں خون بیچ کر روٹی خرید لایا ہوں امیر شہر بتا ! یہ حلال ہے یا نہیں ؟؟
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,611 میرا دُکھ یہ ہے میں اپنے ساتھیوں جیسا نہیں میں بہادر ہوں مگر ہارے ہوئے لشکر میں ہوں
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,612 دوبارہ لوٹ رہے ہیں یہاں کے لوگ انہیں لٹے ہوئے جو یہاں کارواں چلے آئے صابر ظفر
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,613 پرکھا جو دوستوں کو تو محسوس یہ ہوا اس شہر میں کسی سے میری دوستی نہیں
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,614 جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر شہر کا شہر مُسلمان ہوا پھرتا ہے
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,615 صدیوں کی چُٹکی میں لے کر دن سب آگے بڑھ جاتے ہیں سلمان صدیقیؔ
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,616 پیار اور محبت اُس دور کی بات ہے فراز جب مکان کچے اور لوگ سچے ہوا کرتے تھے
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,617 وہ لفظ ڈھونڈ رہا تھا لرزتے ہونٹوں سے ضعیف باپ نے بیٹے سے بات کرنی تھی
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,618 یہ میری ضد ہے تجھے تجھ سے مانگنا ورنہ خدا سے مانگوں جو تجھ کو تو تُو ابھی مل جائے شمیم روش
خالد محمود چوہدری محفلین نومبر 17، 2014 #4,620 تصویر شاہکار وہ لاکھوں میں بک گئی جس میں بغیر روٹی کے بچہ اداس ہے