درد ، وہ آگ کہ بُجھتی نہیں ، جلتی بھی نہیں یاد ، وہ زخم کہ بھرتا نہیں ، رِستا بھی نہیں احمد راہی
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 25، 2014 #4,681 درد ، وہ آگ کہ بُجھتی نہیں ، جلتی بھی نہیں یاد ، وہ زخم کہ بھرتا نہیں ، رِستا بھی نہیں احمد راہی
طارق شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,683 طارق شاہ نے کہا: درد وہ آگ کہ بُجھتی نہیں، جلتی بھی نہیں یاد وہ زخم کہ بھرتا نہیں ، رستا بھی نہیں احمد راہی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
طارق شاہ نے کہا: درد وہ آگ کہ بُجھتی نہیں، جلتی بھی نہیں یاد وہ زخم کہ بھرتا نہیں ، رستا بھی نہیں احمد راہی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
طارق شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,684 وائے ! واں بھی شورِ محشر نے نہ دَم لینے دیا لے گیا تھا گور میں ذوقِ تن آسانی مجھے مرزا اسداللہ خاں غالب
وائے ! واں بھی شورِ محشر نے نہ دَم لینے دیا لے گیا تھا گور میں ذوقِ تن آسانی مجھے مرزا اسداللہ خاں غالب
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,685 یہ راز کھول دیا تیری کم نگاہی نے سکوں کی ایک نظر ، درد کے بہت پہلو تابش دہلوی
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,686 اب کُھل گیا ہے مجھ سے تو حد سے گُذر گیا ورنہ وہ دیکھنے میں تو بےحد متین تھا منظور عارف
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,687 طارق شاہ نے کہا: مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شاہ صاحب کوئی غلطی ہے اس میں ؟؟
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,688 اپنا شیوہ کہ جلاتے ہیں اندھیروں میں چراغ ان کی سازش کہ زمانے میں یونہی رات رہے جمیل ملک
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,689 کہاں کے عشق و محبت ، کدھر کے ہجرو وصال ابھی تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے زھرا نگاہ
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,690 دِل فگاروں سے پوچھ کر دیکھو کتنی صدیوں میں گھاو بھرتے ہیں پروین فنا سید
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,691 جن سے انسان کے زخموں کا مداوا نہ ہوا آج وہ چاند ستاروں کی خبر لائے ہیں پروین فنا سید
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,692 بھرم کُھل جائے گا دانائیوں کا پُکارو تو ذرا دیوانگی کو ! پروین فنا سید
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,693 مدت کے بعد اُس نے سرِانجمن ضمیر دیکھا نگاہِ عام سے اور خاص کر مجھے سید ضمیر جعفری
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,694 صرف زندہ رہنے کو زندگی نہیں کہتے کچھ غمِ محبت ہو ، کچھ غمِ جہاں یارو حمایت علی شاعر
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,695 ہزار خضر نما لوگ راستوں میں ملے ہمارے دل نے کسی کو بھی رہنما نہ کہا اختر انصاری اکبرآبادی
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 26، 2014 #4,696 وہ رَن مجھ میں پڑا ہے خیروشر کا کہ اپنی ذات میں اک کربلا ہوں سلیم احمد
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2014 #4,697 ہم تو بدنامِ محبت تھے سو رُسوا ٹھہرے ! ناصحوں کو بھی مگر خلقِ خدا جانتی ہے احمد فراز
طارق شاہ محفلین دسمبر 2، 2014 #4,698 تم آئے ہو، نہ شبِ اِنتظار گُزری ہے تلاش میں ہے سحرباربارگُزری ہے فیض احمد فیض
طارق شاہ محفلین دسمبر 2، 2014 #4,699 چراغ مانگتے رہنے کا کچھ سبب بھی نہیں اندھیرا کیسے بتائیں، کہ اب تو شب بھی نہیں پروین شاکر
ص صائمہ شاہ محفلین دسمبر 2، 2014 #4,700 اِدھر ہم ہیں کہ ہر کارِجہاں دُشوار ہے ہم کو ادھر کچھ لوگ ہر مشکل کی آسانی میں رہتے ہیں شمیم حنفی