طارق شاہ

محفلین

غم نہ کر ہم تو بہرحال ہی اُجڑے ہوتے !
تجھ سے ہم گرنہ کسی اور سے بِچھڑے ہوتے

شفیق خلش
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
میں مٹ گیا ہوں تو پھر کس کا نام ہے بیدم
وہ مل گئے ہیں تو پھر کس کو ڈھونڈتا ہوں میں
بیدم شاہ وارثی رحمۃاللہ علیہ
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
مرا دل، مرے اشک، غصہ تمھارا
نہیں رکتےروکےسےیہ آنے والے

وہ جاگے سحر کو تو لڑتے ہیں مُجھ سے
کہ تھے کون تم خواب میں آنے والے

زباں سے تو کہہ کیا ارادہ ہے تیرا
اشاروں اشاروں میں دھمکانے والے

داغؔ دہلوی
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
کہاں چھپ کے بیٹھے ہیں کوئی بتاؤ
وہ بل کھانے والے وہ اترانے والے
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

تجھ سے مِلتے ہی وہ کچھ بے باک ہو جانا مِرا
اور تِرا دانتوں میں وہ اُنگلی دبانا یاد ہے

حسرت موہانی

* مولانا کا بالا شعر بہت کم جگہ صحیح لِکھّا ہُوا مِلتا ہے :)
 
Top