صائمہ شاہ

محفلین
حرص کس کو زمانے کی ہے لاحق
تمہارے واسطے للچا رہا ہوں
خوشی سے جھومتا ہے کیوں زمانہ
میں اپنے غم کے نغمے گا رہا ہوں
خوب صاحب کہ ہم تو سنتے تھے
آدمی آدمی کا مارا ہے
اس جہانِ خراب میں مجھ کو
ایک تیرا ہی تو سہارا ہے
کیا کہیں کس طرح سے رو رو کر
ہم نے اس عمر کو گزارا ہے
جب نہ دیکھا کئے جہاں میں لوگ
ہم نے اُس وقت ہی تبھی دیکھا
یہ سب آپ کے پسندیدہ شاعر " عظیم " کا کلام ہے ؟
 

عظیم

محفلین
اچھا آپی کہ آپ جیتی ہیں
کاپی کرنے میں خیر چیتی ہیں

چھوڑئیے شاعری بتائیں تو
چائے صبح و نہار پیتی ہیں
 

عظیم

محفلین
یہ سب آپ کے پسندیدہ شاعر " عظیم " کا کلام ہے ؟

جی نہیں میرے پسندیدہ مبتدی عظیم کی کاوشیں ہیں جو کسی اور کو پسند آئیں نہ آئیں مجھے ضرور پسند آتی ہیں اب اس بیچارے کا حوصلہ بھی تو بڑھانا ہے شاعری کوئی آسان کام تو ہے نہیں خیر اللہ نگہبان ۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
اچھا آپی کہ آپ جیتی ہیں
کاپی کرنے میں خیر چیتی ہیں

چھوڑئیے شاعری بتائیں تو
چائے صبح و نہار پیتی ہیں
آپ مقدار کی بجائے میعار پر توجہ دیجیئے ، آپکی شاعری میں معنویت نام کا خلا موجود ہے
اور چائے ، کافی اس موضوع سے غیر متعلقہ ہیں
 

عظیم

محفلین
آپ مقدار کی بجائے میعار پر توجہ دیجیئے ، آپکی شاعری میں معنویت نام کا خلا موجود ہے
اور چائے ، کافی اس موضوع سے غیر متعلقہ ہیں

مقدار پر توجہ تب دی جاتی ہے جب اغلاط پر قابو پا لیا جائے اب ایک دماغ ہے کہاں کہاں لگاؤں ۔
 
Top