عرضِ نیازعشق کے قابل نہیں رہا جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
ع عندلیب محفلین مئی 8، 2015 #5,161 عرضِ نیازعشق کے قابل نہیں رہا جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 8، 2015 #5,162 منزلِ رہرواں دور بھی ہے، دشوار بھی ہے کوئی اس قافلہ میں قافلہ سالار بھی ہے
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 8، 2015 #5,164 کرے ہے خامشی احوالِ بے خوداں پیدا صفا و شوخی و اندازِ حسن پا بہ رکاب
نظام الدین محفلین مئی 9، 2015 #5,165 کب ٹھہرے گا درد اے دل، کب رات بسر ہوگی سنتے تھے وہ آئیں گے، سنتے تھے سحر ہوگی (فیض احمد فیض)
طارق شاہ محفلین مئی 10، 2015 #5,166 خِزاں گزیدہ ہے انجامِ کار سے وہ، خلش ! چمن جوسینچا تھا آبا نے باغباں کی طرح شفیق خلش
ع عندلیب محفلین مئی 10، 2015 #5,167 ہم کو تو سدا ایسے ہی دریاؤں نے گھیرا پانی بھی نہ تھا جن میں کنارہ بھی نہیں تھا
طارق شاہ محفلین مئی 10، 2015 #5,168 ہم نے اِک روز زباں کھول دی سچ کہنے کو اور پھر شامتِ اعمال ہماری آئی ڈاکٹر مہتاب حیدر نقوی
ع عندلیب محفلین مئی 10، 2015 #5,169 یوں بھی سفر گزرا ہے اکثر حیات کا ہم تو کھڑے ہی رہ گے۔ رستے گزر گئے
قرۃالعین اعوان لائبریرین مئی 10، 2015 #5,170 نہ تھی زمین میں وسعت میری نظر جیسی بدن تھکا بھی نہیں اور سفر تمام ہوا انیس معین
ادب دوست معطل مئی 10، 2015 #5,172 مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا اُس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا
ع عندلیب محفلین مئی 10، 2015 #5,175 مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر جتنا بٌرا سمجھتے ہو اٌتنا برا نہیں ہوں میں
ع عندلیب محفلین مئی 10، 2015 #5,177 ہم لکھیں آپ لکھیں گے تو اضافی ہے میاں جو منور نے لکھا ہے وہی کافی ہے میاں (احمد کمال حشمی)
ادب دوست معطل مئی 10، 2015 #5,178 نادم ہوں کہ شوخی میں بڑھا حد سے زیادہ وہ بات بھی کہہ دی کہ جو مقصود نہیں تھی
ع عندلیب محفلین مئی 10، 2015 #5,179 کسی کو یاد جی بھرکے کرلے اے مرے دل کسی خیال سے دامن تو بھر لے ے مرے دل
طارق شاہ محفلین مئی 10، 2015 #5,180 غضب سرُورسا پاتے تھے اُس کی صحبت میں پسند، دِل سے ہمیں تھا وہ تافتاں کی طرح شفیق خلش