لمحہ تمہاری یاد کا ٹالا کسی طرح سمجھا بجھا کے دل کو سنبھالا کسی طرح
ع عندلیب محفلین مئی 3، 2015 #5,121 لمحہ تمہاری یاد کا ٹالا کسی طرح سمجھا بجھا کے دل کو سنبھالا کسی طرح
ادب دوست معطل مئی 3، 2015 #5,122 خود نمائی تو نہیں شیوہِ اربابِ وفا جن کو جلنا ہو وہ آرام سے جل جاتے ہیں
ادب دوست معطل مئی 3، 2015 #5,123 رئیس یاد ہیں لاکھوں حکایتیں لیکن کوئی سنے تو سناؤں کوئی کہے تو کہوں!
ع عندلیب محفلین مئی 3، 2015 #5,124 اپنی نظر رہی ہے سدا سے ہی تہہ نشیں ہم ظاہری اداؤں پہ مائل نہ ہوسکے
ادب دوست معطل مئی 3، 2015 #5,127 تپش سے رات کی جوں توں کے جی سنبھالا ہے نہیں ہے دل، کوئی دشمن بغل میں پالا ہے
ادب دوست معطل مئی 3، 2015 #5,128 گرچہ کب دیکھتے ہو، پر دیکھو آرزو ہے کہ تم ادھر دیکھو عشق کیا کیا ہمیں دکھاتا ہے آہ تم بھی تو یک نظر دیکھو
گرچہ کب دیکھتے ہو، پر دیکھو آرزو ہے کہ تم ادھر دیکھو عشق کیا کیا ہمیں دکھاتا ہے آہ تم بھی تو یک نظر دیکھو
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 3، 2015 #5,129 کتنے ہونٹوں سے تبسم کے جنازے لے کر وقت ہر روز دبے پاؤں گزر جاتا ہے
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 3، 2015 #5,130 چھپائے دل میں غموں کا جہان بیٹھے ہیں تمھاری بزم میں ہم بے زبان بیٹھے ہیں فغاں ہے درد و فراق، سوز و الم ابھی تو گھر میں بہت مہربان بیٹھے ہیں
چھپائے دل میں غموں کا جہان بیٹھے ہیں تمھاری بزم میں ہم بے زبان بیٹھے ہیں فغاں ہے درد و فراق، سوز و الم ابھی تو گھر میں بہت مہربان بیٹھے ہیں
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 3، 2015 #5,132 ہو گیا جلوۂ انجم مری آنکھوں میں نمک کیونکہ آئی شبِ ہجراں میں کہو خواب مجھے (ذوق)
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 3، 2015 #5,133 نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے مزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی (علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 3، 2015 #5,134 گلشن دہر میں اگر جوئے مے سخن نہ ہو پھول نہ ہو، کلی نہ ہو، سبزہ نہ ہو، چمن نہ ہو (علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
گلشن دہر میں اگر جوئے مے سخن نہ ہو پھول نہ ہو، کلی نہ ہو، سبزہ نہ ہو، چمن نہ ہو (علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 3، 2015 #5,135 میں بلبل نالاں ہوں اک اجڑے گلستاں کا تاثیر کا سائل ہوں ، محتاج کو ، داتا دے! (علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
میں بلبل نالاں ہوں اک اجڑے گلستاں کا تاثیر کا سائل ہوں ، محتاج کو ، داتا دے! (علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
ع عندلیب محفلین مئی 3، 2015 #5,136 فضول کاموں میں رکھتا ہوں خود کو الجھائے تجھے بھلانے کا یوں اہتمام کرتا ہوں
طارق شاہ محفلین مئی 3، 2015 #5,137 جذبِ دِل اُن کو دِکھانے میں تردّد تھا، خلش ورنہ ہاتھوں میں دِئے ہاتھ سبھی پھرتے تھے شفیق خَلِش
ع عندلیب محفلین مئی 6، 2015 #5,139 بندہ بننے کو یہاں کوئی بھی تیار نہیں سب اسی دھن میں لگے ہیں کہ خدا ہوجائیں آخری تدوین: مئی 6، 2015
ہما حمید ناز محفلین مئی 6، 2015 #5,140 عندلیب نے کہا: بندہ بننے کو یہاں کوئی بھی تیار نہیں سب اسی دھن میں لگے ہیں کہ خدا ہوجائے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ عندلیب! دوسرے مصرع میں ٹائپو ہے ۔ اسے ٹھیک کرلیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ خدا ہوجائیں
عندلیب نے کہا: بندہ بننے کو یہاں کوئی بھی تیار نہیں سب اسی دھن میں لگے ہیں کہ خدا ہوجائے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ عندلیب! دوسرے مصرع میں ٹائپو ہے ۔ اسے ٹھیک کرلیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ خدا ہوجائیں