تری تلاش میں جب سے ہوئے ہیں سرگرداں خود اپنے آپ میں گم ہوگئے ہیں بھنور کی طرح
نظام الدین محفلین مئی 15، 2015 #5,221 تری تلاش میں جب سے ہوئے ہیں سرگرداں خود اپنے آپ میں گم ہوگئے ہیں بھنور کی طرح
ادب دوست معطل مئی 15، 2015 #5,222 کتنی آسانی سے تم نے کہہ دیا زخم کھا کر مسکرانہ چاہیے (فیاض علی فیاض)
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,223 ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس یوں کہا آتی نہیں اب کیوں صدائے عندلیب؟
ع عندلیب محفلین مئی 17، 2015 #5,224 سنبھل سنبھل کے بڑھو روشنی کے دیوانو تہہ چراغ اندھیرا تمہاری گھات میں ہے
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,225 قفس میں مجھ سے رودادِ چمن کہتے نہ ڈر ہمدم گری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو
ع عندلیب محفلین مئی 17، 2015 #5,226 بس اتنی سی روداد ہے آدمی کی کبھی رہنمائی کبھی رہزنی کی ہے انساں کے سر میں دھماکوں کا سودا خرد تو فنا ہوچکی ہے کبھی کی
بس اتنی سی روداد ہے آدمی کی کبھی رہنمائی کبھی رہزنی کی ہے انساں کے سر میں دھماکوں کا سودا خرد تو فنا ہوچکی ہے کبھی کی
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,227 اِدھر سے بھی سوا ہے کچھ اُدھر کی مجبوری کہ ہم نے آہ تو کی، ان سے آہ بھی نہ ہوئی۔
ع عندلیب محفلین مئی 17، 2015 #5,228 چپ چاپ بس اک روز جدا ہوگئے ہم بھی اور اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,229 اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خُوبی ہوتا ہے شوق غالب، اُس کی نہیں نہیں پر
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 17، 2015 #5,230 وہ مزا دیا تڑپ نے کہ یہ آرزو ہے یارب مرے دونوں پہلوؤں میں دل بیقرار ہوتا امیر مینائی
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,231 جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتا تمہیں منصفی سے کہہ دو، تمہیں اعتبار ہوتا
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 17، 2015 #5,233 یہ مزہ تھا دل لگی کا، کہ برابر آگ لگتی نہ تمھیں قرار ہوتا، نہ ہمیں قرار ہوتا داغ
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 17، 2015 #5,234 شبِ وصل جھٹ سے گزری شبِ غم مگر نہ گزرے وہاں طول گر جو ہوتا یہاں اختصار ہوتا ! فاروق احمد بھٹی
ع عندلیب محفلین مئی 17، 2015 #5,235 شک بھری آنکھوں میں اپنی وہ ہمیں تولتا ہے اپنے دل کا تو کوئی بھید نہیں کھولتا ہے
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,236 نگاہِ ناز کے ناوک جگر کے پار جاتے ہیں نہ کوئی زخم لگتا ہے نہ خالی وار جاتے ہیں
فاروق احمد بھٹی محفلین مئی 17، 2015 #5,237 گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گونہ پاؤں اس کا بھید پر یہ کیا کم ہے ؟ کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,240 نہ ستائش کی تمنّا نہ صلے کی پروا گر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی نہ سہی