تم سلسلہء غم کو مرے سہل نہ جانو منسوب کئی درد کے رشتے ہیں مرے ساتھ
ع عندلیب محفلین مئی 17، 2015 #5,241 تم سلسلہء غم کو مرے سہل نہ جانو منسوب کئی درد کے رشتے ہیں مرے ساتھ
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,242 آگئی ہے ترے بیمار کے منہ پر رونق روح کیا جسم سے نکلی کوئی ارماں نکلا
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,244 بزدلی کا نام رکھ دیں مصلحت جیسے چالاکی ذہانت ہو گئی (فیاض علی فیاض)
ع عندلیب محفلین مئی 17، 2015 #5,245 ہند کے شاعر و صورت گر و فسانہ نویس آہ بیچاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوار
ادب دوست معطل مئی 17، 2015 #5,246 کیا عشق نے سمجھا ہے کیا حسن نے جانا ہے ہم خاک نشینوں کی ٹھوکر میں زمانہ ہے
ع عندلیب محفلین مئی 18، 2015 #5,255 اس قحط دوستی میں مجھ سے کوئی کیا ملے خود اپنے آپ کو بھی میسر نہیں ہوں میں
نظام الدین محفلین مئی 18، 2015 #5,256 یہ رکے رکے سے آنسو، یہ دبی دبی سی آہیں یونہی کب تلک خدایا، غمِ زندگی نبھائیں (مجروح سلطان پوری)
ادب دوست معطل مئی 18، 2015 #5,257 میں لمحہِ موجود سے باہر نکل آیا اب گردشِ دوراں تجھے ٹھوکر میں رکھوں گا
ع عندلیب محفلین مئی 18، 2015 #5,258 اس کی گلی میں داد وفا ڈھونڈ رہا ہوں ناداں ہوں پتھر میں خدا ڈھونڈ رہا ہوں
نظام الدین محفلین مئی 19، 2015 #5,259 غم کے سنجوگ اچھے لگتے ہیں مستقل روگ اچھے لگتے ہیں کوئی وعدۂ وفا نہ کر، کہ مجھے بے وفا لوگ اچھے لگتے ہیں (محسن نقوی)
غم کے سنجوگ اچھے لگتے ہیں مستقل روگ اچھے لگتے ہیں کوئی وعدۂ وفا نہ کر، کہ مجھے بے وفا لوگ اچھے لگتے ہیں (محسن نقوی)
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,260 خدارا خواب غفلت چھوڑ کر بیدار ہوجاؤ کہ اب تو دھوپ آنگن میں اتر آئی ہے زینوں سے