زندگی میں نے تجھے ٹوٹ کے چاہا ، مگر آج بار ہے تار نفس کیوں ، مجھے معلوم نہیں
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,261 زندگی میں نے تجھے ٹوٹ کے چاہا ، مگر آج بار ہے تار نفس کیوں ، مجھے معلوم نہیں
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,263 میں جانتا ہوں کہ دنیا تجھے بدل دے گی میں مانتا ہوں کہ ایسا نہیں بظاہر تو
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,265 خبر نہ تھی وہ مجھے قتل کرنے آیا ہے میں اس کو دوست سمجھتا تھا وار کرنے تک
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,266 نرم لفظوں سے بھی لگ جاتی ہیں چوٹیں اکثر دوستی ، اک بڑا نازک سا ہنر ہوتی ہے
ادب دوست معطل مئی 19، 2015 #5,268 ایک نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم کر دیا ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,269 کس قدر نادم ہوا ہوں میں برا کہہ کر اسے کیا خبر تھی جاتے جاتے وہ دعا دے گا مجھے
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,270 گھر کی تاریکی سفیدی سے کہاں جاتی ہے جسم میلا ہو تو پوشاک بدلتا کیوں ہے
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,271 جانے کس راہ سے آجائے وہ آنے والا میں نے ہر سمت سے دیوار گرا رکھی ہے
ادب دوست معطل مئی 19، 2015 #5,272 میں بچ کہ گردشِ گرداب سے گزر بھی گیا بہت چڑھا تھا یہ دریا مگر اُتر بھی گیا
ادب دوست معطل مئی 19، 2015 #5,273 ساقی میرے خلوص کی شدت کو دیکھ تو میں آگیا ہوں گردشِ دوراں کو ڈال کر
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,274 خامشی کب چیخ بن جائے کسے معلوم ہے ظلم کرلو جب تک یہ بے زبانی اور ہے
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,275 بولتی آنکھوں میں جھانکوں ان کی تحریریں پڑھو بادبانو! یہ جزیرے کب سے ہیں اجڑے ہوئے
ع عندلیب محفلین مئی 19، 2015 #5,276 جنھیں سلیقہ ہے تہذیب غم سمجھنے کا انہیں کے رونے میں آنسو نظر نہیں آتے
ع عندلیب محفلین مئی 20، 2015 #5,277 جب گھر سے ہوچکا ہوں روانہ سفر کو میں پھر کیا مسافرت میں کروں یاد گھر کو میں
ع عندلیب محفلین مئی 20، 2015 #5,278 چاندنی دینے کا دعویٰ تھا جسے گھر گھر وہی آنگنوں کی صبح اپنے گھر اٹھا کر لے گیا
ع عندلیب محفلین مئی 20، 2015 #5,279 سب زندگی کو کہتے ہیں اک درد سر مگر مرنے کے واسطے کوئی تیار بھی نہیں
ع عندلیب محفلین مئی 20، 2015 #5,280 ہمسائے اب اتنا بھی گوارا نہیں کرتے مل جائے جو دیوار سے دیوار کا سایہ