اوشو

لائبریرین
ان کی امیدِ ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپ
عمر گزار دیجیے ، عمر گزار دی گئی
جون ایلیا
 

اوشو

لائبریرین
ہے جنابِ شیخ کا فلسفہ بھی عجیب سارے جہان سے
جو وہاں پیو تو حلال ہے ، جو یہاں پیو تو حرام ہے
 
نوع بشر میں تھے نہاں آتش و باد و آب و خاک
عشق نے کر دیئے عیاں آتش و باد و آب و خاک
انشا اللہ خان انشا
 

عندلیب

محفلین
مرا شور سن کے جو لوگوں نے ، کیا پوچھنا ہے تو کہے ہے کیا
جسے میر کہتے ہیں صاحبو ، یہ وہی تو خانہ خراب ہے
 
Top