انجُمن میں اب خلافِ مصلحت ہوگا کہ آپ ! میری جانب دیکھ کر اِظہارِ حیرانی کریں شاد عارفی
طارق شاہ محفلین ستمبر 12، 2015 #5,481 انجُمن میں اب خلافِ مصلحت ہوگا کہ آپ ! میری جانب دیکھ کر اِظہارِ حیرانی کریں شاد عارفی
طارق شاہ محفلین ستمبر 13، 2015 #5,482 کتنی خلّاق ہے یہ نیستیِ عِشق فِراق ! اِس سے ہستی ہے عِبارت مجھے معلُوم نہ تھا فراق گورکھپوری
طارق شاہ محفلین ستمبر 13، 2015 #5,484 زرخیزئ شباب سے پہنچیں نہ عرش پر زیرِ قدم خُدا کرے اُن کے زمِیں رہے شفیق خلش آخری تدوین: ستمبر 13، 2015
طارق شاہ محفلین ستمبر 13، 2015 #5,485 آرائشِ جمال کو مشّاطہ چاہیئے بے باغباں کے رہ نہیں سکتا چمن دُرست خواجہ حیدر علی آتش
طارق شاہ محفلین ستمبر 13، 2015 #5,486 کم شاعری بھی نسخۂ اکسِیر سے نہیں ! مُستَغنی ہوگیا، جسے آیا یہ فن دُرست خواجہ حیدر علی آتش
طارق شاہ محفلین ستمبر 13، 2015 #5,487 گو پُر ہے، عِشق و محبّت کی اِک اثر سے آگ لگے نہ سِینے میں اُس کے جہاں کی ڈر سے آگ شفیق خلش
نظام الدین محفلین ستمبر 14، 2015 #5,488 مار دو جان سے کوئی غم نہیں، پر یہ سزا مت دو کہ ہمارے سامنے بیٹھ کر ہم کو تم اجنبی سے لگو (پروین شاکر)
مار دو جان سے کوئی غم نہیں، پر یہ سزا مت دو کہ ہمارے سامنے بیٹھ کر ہم کو تم اجنبی سے لگو (پروین شاکر)
طارق شاہ محفلین ستمبر 14، 2015 #5,489 عاشِق کے لب پہ حُسن کی تعریف میں وہی ہو گفتگوئے ناز ، جو عرشِ برِیں رہے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین ستمبر 14، 2015 #5,490 مرہونِ مِنّت اُن سبھی احباب کا ہُوں، جو ! ہو مُعترِف سُخن کے مِری نکتہ چیں رہے شفیق خلش آخری تدوین: ستمبر 14، 2015
طارق شاہ محفلین ستمبر 14، 2015 #5,491 نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں چراغ ہم نے جَلائے ہَوا کے رستے میں حبیب جالب
طارق شاہ محفلین ستمبر 14، 2015 #5,492 صُبْح پُھوٹی، تو آسماں پہ تِرے رنگِ رُخسار کی پُھوہار گِری رات چھائی، تو رُوئے عالَم پر تیری زُلفوں کی آبشار گِری فیض احمد فیض
صُبْح پُھوٹی، تو آسماں پہ تِرے رنگِ رُخسار کی پُھوہار گِری رات چھائی، تو رُوئے عالَم پر تیری زُلفوں کی آبشار گِری فیض احمد فیض
طارق شاہ محفلین ستمبر 16، 2015 #5,493 مِٹ چَلے میری اُمیدوں کی طرح حرف، مگر آج تک تیرے خطوں سے تِری خوشبو نہ گئی اختر شیرانی
طارق شاہ محفلین ستمبر 17، 2015 #5,494 جن کا حسرت میں بَدل جانا یقینی ہو خلش ! دِل میں ایسے بھی تو ارمان ہُوا کرتے ہیں شفیق خلش
طارق شاہ محفلین ستمبر 20، 2015 #5,495 قسمت میں نہیں خاک خلش، آپ یہ سمجھیں پتھر سے بنی شمع کے پروانے ہوئے ہیں شفیق خلش
طارق شاہ محفلین ستمبر 20، 2015 #5,499 بات کیا ہے کہ بات بھی ہم سے آپ کو دیکھ کر نہیں ہوتی صبا اکبرآبادی
طارق شاہ محفلین ستمبر 20، 2015 #5,500 دِل پہ قابُو ہو، تو ہم بھی سرِمحفِل دیکھیں وہ خمِ زُلف ہے کیا، صُورتِ زیبا کیا ہے توصیف تبسّم