دیکھا تو سہی تونے مگر کیا دیکھا؟ جتنے نزدیک اتنے ہی دور ہیں ہم
ع عندلیب محفلین اگست 22، 2015 #5,442 خود پرستی کیجیے یا حق پرستی کیجیے آہ کس دن کے لیے ناحق پرستی کیجیے
بے الف اذان محفلین اگست 23، 2015 #5,443 رخصت ہوا تو آنکھ مِلا کر نہیں گیا وہ کیوں گیا ہے ، یہ بھی بتا کر نہیں گیا
بے الف اذان محفلین اگست 23، 2015 #5,444 چشم ہو تو آئینہ خانہ ہے دہر منہ نظر آتا ہے دیواروں کے بیچ میرؔ
بے الف اذان محفلین اگست 23، 2015 #5,445 دیر و حرم سے گزرے ، اب دل ہے گھر ہمارا ہے ختم اس آبلے پر سیر و سفر ہمارا میرؔ
بے الف اذان محفلین اگست 23، 2015 #5,447 شاید اسی کا نام محبت ہے شیفتہؔ اک آگ سی ہے سینے کے اندر لگی ہوئی
بے الف اذان محفلین اگست 23، 2015 #5,448 اک یہ بھی تو اندازِ علاجِ غمِ جاں ہے اے چارہ گرو ! درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
طارق شاہ محفلین اگست 24، 2015 #5,449 کمبخت، نا مُراد، تو مُدّت سے ہے خطاب ! جی چاہتا ہے اِس سے سَوا کوئی کُچھ کہے داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین اگست 24، 2015 #5,450 صبا تجھ کو غنچے چُٹکیوں ہی میں اُڑا دیتے جو نِکہت خود ہو آوارہ، تو ٹھہرائے سے کیا ٹھہرے داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین اگست 25، 2015 #5,451 کوئی بھی یاد کسی واسطے سے آتی ہے یہ واسطے جو نہ ہُوں یاد کیا ، بُھلانا کیا عنبر امروہی
طارق شاہ محفلین اگست 25، 2015 #5,452 یہ سوچ کر ہی تو، آتے ہیں روز در پہ تِرے کہ آج دیکھیے ہوگا نیا بہانہ کیا عنبر امروہی
آوازِ دوست محفلین اگست 25، 2015 #5,453 زمیں تو پاؤں سے اطہر نکلتی جا رہی ہے سنبھالے اَب زمامِ آسماں کوئی ستارہ
بے الف اذان محفلین اگست 25، 2015 #5,459 سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف ، سب درست لیکن خدا کرے وہ ترا جلوہ گاہ ہو
نظام الدین محفلین اگست 26، 2015 #5,460 میں اپنے حصے کے سکھ جس کے نام کر ڈالوں کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو (پروین شاکر)