بس اب تو دامن دل چھوڑ دو بیکار امیدو بہت دکھ سہہ لئے میں نے، بہت دن جی لیا میں نے (ساحر لدھیانوی)
نظام الدین محفلین اگست 28، 2015 #5,461 بس اب تو دامن دل چھوڑ دو بیکار امیدو بہت دکھ سہہ لئے میں نے، بہت دن جی لیا میں نے (ساحر لدھیانوی)
طارق شاہ محفلین اگست 29، 2015 #5,462 اُٹھے تو درد اُٹھے، ہم تو اُٹھ نہیں سکتے وہ میرے دامنِ دِل کو دبائے بیٹھے ہیں سکینہ ناز جلگاؤں، مہاراشٹر ، انڈیا
اُٹھے تو درد اُٹھے، ہم تو اُٹھ نہیں سکتے وہ میرے دامنِ دِل کو دبائے بیٹھے ہیں سکینہ ناز جلگاؤں، مہاراشٹر ، انڈیا
طارق شاہ محفلین اگست 29، 2015 #5,463 چلو تو حضرتِ واعظ دِکھادُوں قدرتِ حق نقاب رُخ سے وہ اپنا اُٹھائے بیٹھے ہیں سکینہ ناز جلگاؤں، مہاراشٹر ، انڈیا
چلو تو حضرتِ واعظ دِکھادُوں قدرتِ حق نقاب رُخ سے وہ اپنا اُٹھائے بیٹھے ہیں سکینہ ناز جلگاؤں، مہاراشٹر ، انڈیا
ع عندلیب محفلین اگست 29، 2015 #5,464 جدید بام تھی پھر بھی وہاں نہیں ٹہرا مرا مزاج پرانا تھا اور کیا کرتا
نظام الدین محفلین اگست 29، 2015 #5,465 غم عشق کتنا عجیب ہے یہ جنون سے کتنا قریب ہے کبھی اشک پلکوں پہ رک گئے کبھی پورا دریا بہا دیا (فیض احمد فیض)
غم عشق کتنا عجیب ہے یہ جنون سے کتنا قریب ہے کبھی اشک پلکوں پہ رک گئے کبھی پورا دریا بہا دیا (فیض احمد فیض)
نظام الدین محفلین اگست 31، 2015 #5,466 امیدِ پرسشِ غم کس سے کیجئے ناصر جو اپنے دل پہ گزرتی ہے کوئی کیا جانے (ناصر کاظمی)
طارق شاہ محفلین ستمبر 5، 2015 #5,467 آتشِ غم کے سیلِ رَواں میں نیندیں جَل کر راکھ ہُوئیں پتّھر بن کر دیکھ رہا ہُوں آتی جاتی راتوں کو ناصر کاظمی
آتشِ غم کے سیلِ رَواں میں نیندیں جَل کر راکھ ہُوئیں پتّھر بن کر دیکھ رہا ہُوں آتی جاتی راتوں کو ناصر کاظمی
طارق شاہ محفلین ستمبر 5، 2015 #5,468 میں بھی اب، میں نہیں محبّت میں اب تو وہ بھی ہے جیسے اور کوئی ناصر کاظمی
طارق شاہ محفلین ستمبر 5، 2015 #5,469 کہاں سے لائیے اب اُس نِگاہ کو ناصر ! جو ناتمام اُُمنگیں دِلوں میں چھوڑ گئی ناصر کاظمی
نظام الدین محفلین ستمبر 7، 2015 #5,471 اس کی حسرت ہے جسے دل سے مٹا بھی نہ سکوں ڈھونڈنے اس کو چلا ہوں جسے پا بھی نہ سکوں (امیر مینائی)
نظام الدین محفلین ستمبر 8، 2015 #5,472 وہ میرا رونقِ محفل کہاں ہے مری بجلی، مرا حاصل کہاں ہے مقام اس کا ہے دل کی خلوتوں میں خدا جانے مقامِ دل کہاں ہے! (علامہ اقبال)
وہ میرا رونقِ محفل کہاں ہے مری بجلی، مرا حاصل کہاں ہے مقام اس کا ہے دل کی خلوتوں میں خدا جانے مقامِ دل کہاں ہے! (علامہ اقبال)
طارق شاہ محفلین ستمبر 11، 2015 #5,473 جو ہوسکے تو اِدھر کی بھی راہ بُھول پڑو صنم کدے کی ہَواؤ بڑی اُداس ہے رات فراق گورکھپوری
طارق شاہ محفلین ستمبر 11، 2015 #5,474 دِئے رہو یونہی کچھ دیر اور ہاتھ میں ہاتھ ابھی نہ پاس سے جاؤ بڑی اداس ہے رات فِراق گورکھپُوری
طارق شاہ محفلین ستمبر 11، 2015 #5,475 دِن ڈھلے لوٹ کے کیا سارے ہی گھر جاتے ہیں جن کا گھر ہی نہ ہو، وہ لوگ کِدھر جاتے ہیں شفیق خلش
طارق شاہ محفلین ستمبر 11، 2015 #5,476 سچ کہیں پُوچھے پہ تیری، کہ کِدھرجاتے ہیں جس جگہ پیار و محبّت ہے اُدھر جاتے ہیں شفیق خلش
نظام الدین محفلین ستمبر 11، 2015 #5,477 میں اپنے دل کی سنوں یا کہ اس زمانے کی یہاں ہے رسم محبت نشاں مٹانے کی میں تم سے مل کے بہت ہی اداس رہتی ہوں سزا ملی ہے مجھے تم سے دل لگانے کی (شگفتہ شفیق)
میں اپنے دل کی سنوں یا کہ اس زمانے کی یہاں ہے رسم محبت نشاں مٹانے کی میں تم سے مل کے بہت ہی اداس رہتی ہوں سزا ملی ہے مجھے تم سے دل لگانے کی (شگفتہ شفیق)
محمد تابش صدیقی منتظم ستمبر 11، 2015 #5,478 پھول تھا میں، مجھ کو اک کانٹا بنا کر رکھ دیا اور اب کانٹے سے کہتے ہو کہ چبھنا چھوڑ دے (چرن سنگھ بشر)
پھول تھا میں، مجھ کو اک کانٹا بنا کر رکھ دیا اور اب کانٹے سے کہتے ہو کہ چبھنا چھوڑ دے (چرن سنگھ بشر)
ع عندلیب محفلین ستمبر 11، 2015 #5,479 جستجو ہو تو سفر ختم کہاں ہوتا ہے یوں تو ہر موڑ پہ منزل کا گماں ہوتا ہے
نظام الدین محفلین ستمبر 12، 2015 #5,480 تیرے فراق میں جیسے خیال مفلس کا گئی ہے فکر پریشان کہاں کہاں میری (میر تقی میر)