شوق والوں کی حزیں محفلِ شب میں اب بھی آمدِ صبح کی صورت ترا نام آتا ہے فیضؔ
سید فصیح احمد لائبریرین فروری 7، 2017 #6,161 شوق والوں کی حزیں محفلِ شب میں اب بھی آمدِ صبح کی صورت ترا نام آتا ہے فیضؔ
فہد اشرف محفلین فروری 7، 2017 #6,162 ہر دم اسی کی دھن ہے اسی کا خیال ہے چھوٹے چھٹائے ربط پر اب تک یہ حال ہے داغ
سید لبید غزنوی محفلین فروری 8، 2017 #6,164 یہ عبادتیں مرصع ، یہ سجود مجرمانہ مجھے ڈر ہے بن نہ جائیں میرے کفرکا بہانہ
سید فصیح احمد لائبریرین فروری 8، 2017 #6,165 نام تو نام مجھے شکل بھی اب یاد نہیں! ہائے وہ لوگ وہ اعصاب پہ چھائے ہوئے لوگ عباس تابش
سید فصیح احمد لائبریرین فروری 8، 2017 #6,166 ایک ایسی بھی گھڑی عشق میں آئی تھی کہ ہم خاک کو ہاتھ لگاتے تو ستارا کرتے علیم
سید فصیح احمد لائبریرین فروری 8، 2017 #6,167 مَیں جانتا ھوں ببُول اور گلاب کے معنی ببُول یعنی زمانہ ، گلاب یعنی تُو رحمان فارس
مخلص انسان محفلین فروری 8، 2017 #6,168 تیرے قریب رہ کر بھی دل مطمئن نہ تھا گزری ہے مجھ پہ یہ بھی قیامت کبھی کبھی
سید لبید غزنوی محفلین فروری 9، 2017 #6,171 سنا ہے لوگ جہاں کھوئیں وہیں ملتےہیں میں اپنے آپکو تجھ میں تلاش کرتا ہوں
سید لبید غزنوی محفلین فروری 9، 2017 #6,172 نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں ، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی ، نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں ، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی ، نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
فہد اشرف محفلین فروری 11، 2017 #6,173 بھرے مکاں کا بھی اپنا نشہ ہے کیا جانے شراب خانے میں راتیں گزارنے والا وسیم بریلوی
وقار.. محفلین فروری 12، 2017 #6,175 تمہیں ہنستا ہوا سُن لوں تو ساتوں سُر سماعت میں سما کر ، رقص کرتے ہیں
مخلص انسان محفلین فروری 12، 2017 #6,176 ﻭﮦ ﺁﺋﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺣﯿﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺧﺪﺍ ﯾﮧ ﮐﻤﺎﻝ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ۔ ۔ ۔
ظہیراحمدظہیر لائبریرین فروری 13، 2017 #6,177 ماں نے شکر کا سبق پڑھا کر ایسی دی ہے چھاؤں جب بھی اس سے باہر نکلوں ، جل جاتے ہیں پاؤں (ریحان بنارسی)
ماں نے شکر کا سبق پڑھا کر ایسی دی ہے چھاؤں جب بھی اس سے باہر نکلوں ، جل جاتے ہیں پاؤں (ریحان بنارسی)
showbee محفلین فروری 17، 2017 #6,179 دلوں میں فرق آئیں گے، تعلق ٹوٹ جائیں گے جودیکھا جو سُنا اُس سے مکر جاوں تو بہتر ہے
مخلص انسان محفلین فروری 19، 2017 #6,180 بت کو بت اور خدا کو جو خدا کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہم بھی دیکھیں تو اسے دیکھ کے کیا کہتے ہیں