اب تِرے ذکر پہ، ہم بات بدل دیتے ہیں! کتنی رغبت تھی، تِرے نام سے پہلے پہلے!!!
فرقان احمد محفلین جون 7، 2017 #6,301 اب تِرے ذکر پہ، ہم بات بدل دیتے ہیں! کتنی رغبت تھی، تِرے نام سے پہلے پہلے!!!
لاریب مرزا محفلین جون 7، 2017 #6,302 تری اُمید ترا انتظار جب سے ہے نہ شب کو دن سے شکایت ، نہ دن کو شب سے ہے کسی کا درد ہو کرتے ہیں تیرے نام رقم گِلہ ہے جو بھی کسی سے ترے سبب سے ہے (فیض احمد فیض)
تری اُمید ترا انتظار جب سے ہے نہ شب کو دن سے شکایت ، نہ دن کو شب سے ہے کسی کا درد ہو کرتے ہیں تیرے نام رقم گِلہ ہے جو بھی کسی سے ترے سبب سے ہے (فیض احمد فیض)
فرقان احمد محفلین جون 8، 2017 #6,303 تیرے قریب رہ کر بھی دل مطمئن نہ تھا گزری ہے مجھ پہ یہ بھی قیامت کبھی کبھی
فرقان احمد محفلین جون 8، 2017 #6,304 ہوں گی ابھی تو اور بھی برباد نکہتیں گلشن میں حادثاتِ نمو کی کمی کہاں!
عبد الرحمٰن محفلین جون 8، 2017 #6,305 رات پھیلی ہے تیرے ، سرمئی آنچل کی طرحچاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے ، پاگل کی طرح ( کلیم عثمانی )
عبد الرحمٰن محفلین جون 8، 2017 #6,306 ہے عشق کی پہلی منزل "لا" لا حسب و نسب، لا داد و طلب، لا لہر و لہب، لا حرص و ھوس
عبد الرحمٰن محفلین جون 8، 2017 #6,307 یہ قربتیں تو بہت امتحان لیتی ہیں فراز کسی سے واسطہ رکھنا تو دور کا رکھنا....
فرقان احمد محفلین جون 8، 2017 #6,308 میں ایک خشت سہی، جذب ہوں ترے اندر مرے وجود سے ہٹ کر ۔۔۔۔۔۔ تری عمارت کیا
عبد الرحمٰن محفلین جون 8، 2017 #6,309 حمام و کبوتر کا بھوکا نہیں میں کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ جھپٹنا ، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ یہ پورب ، یہ پچھم ، چکوروں کی دنیا میرا نےلگوں آسماں بے کرانہ پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں کہ شاہیں بناتا نہیں آشیا نہ؟
حمام و کبوتر کا بھوکا نہیں میں کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ جھپٹنا ، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ یہ پورب ، یہ پچھم ، چکوروں کی دنیا میرا نےلگوں آسماں بے کرانہ پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں کہ شاہیں بناتا نہیں آشیا نہ؟
عبد الرحمٰن محفلین جون 8، 2017 #6,310 ﻣﺤﺴﻦ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺟﻮﺩ ﮐﻮ ﺳﻨﮕﺴﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﺎ ﺳﺎﺭﺍ ﺷﮩﺮ ﺍﮎ ﺗﮩﻮﺍﺭ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ
فرقان احمد محفلین جون 9، 2017 #6,311 بڑے عجیب سے لہجے میں بات کرتے ہو؟ ہیں چھوڑ جانے کی ساری نشانیاں تم میں!
فرقان احمد محفلین جون 9، 2017 #6,312 آشنا درد سے ہونا تھا کسی طور ہمیں تُو نہ ملتا تو کسی اور سے بچھڑے ہوتے
عبد الرحمٰن محفلین جون 9، 2017 #6,313 جہانِ عاشقی میں ضبط کے ساتھ فغاں کرنے پہ بھی مجبور ہوں میں بہزاد لکھنوی
فرقان احمد محفلین جون 9، 2017 #6,314 میخانے کا نظام ہے محشر عجب نظام کھلتا ہے شیشہ جوشِ قدح خوار دیکھ کر
عبد الرحمٰن محفلین جون 9، 2017 #6,315 ایک ہی ذات کے ہو کر بھی مل نہیں سکتے کس قدر تشنہ دریا کے کنارے ہوتے ہیں ساز دہلوی
عبد الرحمٰن محفلین جون 9، 2017 #6,316 وہم و گُماں سے علم و یقیں تک، سیکڑوں نازک موڑ آئے روئے زمیں سے شمس و قمر تک، شمس و قمر سے آگے بھی دل سے دعا نکلے تو یقیناً بابِ اثر تک پہنچے گی آہ جو نکلے دل سے تو پہنچے، بابِ اثر سے آگے بھی صوفی حنیف اخگر ملیح آبادی
وہم و گُماں سے علم و یقیں تک، سیکڑوں نازک موڑ آئے روئے زمیں سے شمس و قمر تک، شمس و قمر سے آگے بھی دل سے دعا نکلے تو یقیناً بابِ اثر تک پہنچے گی آہ جو نکلے دل سے تو پہنچے، بابِ اثر سے آگے بھی صوفی حنیف اخگر ملیح آبادی
وقار.. محفلین جون 9، 2017 #6,317 ہوتی نہیں اک شخص پہ موقوف زندگی یہ سچ ہے مگر زندگی اس کے سوا تو ہو
وقار.. محفلین جون 9، 2017 #6,319 تیرا شمار بڑھانے کو صفر ہو جاؤں مجھے بس اتنا بتا دے کہاں نہیں ہونا
عبد الرحمٰن محفلین جون 10، 2017 #6,320 عالم عالم عشق و جنوں ہے دنیا دنیا تہمت ہے۔۔! دریا دریا روتا ہوں میں صحرا صحرا وحشت ہے میر تقی میر ۔۔!!
عالم عالم عشق و جنوں ہے دنیا دنیا تہمت ہے۔۔! دریا دریا روتا ہوں میں صحرا صحرا وحشت ہے میر تقی میر ۔۔!!