چند اوراق ہیں جو کچھ بھی غنیمت ہیں صفی اب میں کھوئے ہوئے دیوان کہاں سے لاؤں
فرقان احمد محفلین جولائی 3، 2017 #6,361 چند اوراق ہیں جو کچھ بھی غنیمت ہیں صفی اب میں کھوئے ہوئے دیوان کہاں سے لاؤں
فرقان احمد محفلین جولائی 3، 2017 #6,362 اپنی صورت بھی اک وہم لگتی ہے اب اتنے آئینے ۔۔۔۔ مجھ کو دکھائے گئے!
فرقان احمد محفلین جولائی 4، 2017 #6,363 میرا غم نہ کر میرے چارہ گر، تیری چارہ جوئی بجا مگر میرا درد ہے میری زندگی، مجھے دردِ دل کی دوا نہ دے میں وہاں ہُوں اب میرے ناصحا! کہ جہاں خُوشی کا گُزر نہیں میرا غم حدّوں سے گزر گیا، مجھے اب خُوشی کی دُعا نہ دے
میرا غم نہ کر میرے چارہ گر، تیری چارہ جوئی بجا مگر میرا درد ہے میری زندگی، مجھے دردِ دل کی دوا نہ دے میں وہاں ہُوں اب میرے ناصحا! کہ جہاں خُوشی کا گُزر نہیں میرا غم حدّوں سے گزر گیا، مجھے اب خُوشی کی دُعا نہ دے
اسامہ فاروق محفلین جولائی 4، 2017 #6,364 مزاجِ یار کی کب تک حقارتیں سہتا انا شناس تھا وہ شخص مر گیا ہوگا
فرقان احمد محفلین جولائی 5، 2017 #6,365 لوگ کیا سادہ ہیں ہر بت کو خدا کہتے ہیں یہ تقاضے ہی کبھی اپنی جبیں کے نہ رہے
فرقان احمد محفلین جولائی 5، 2017 #6,366 يارب يہ طلسمِ شب ِمہتاب نہ ٹوٹے ميں جاگ بھی جاؤں تو مرا خواب نہ ٹوٹے
فرقان احمد محفلین جولائی 6، 2017 #6,367 آشنا درد سے ہونا تھا کسی طور ہمیں تُو نہ ملتا تو کسی اور سے بچھڑے ہوتے
فرقان احمد محفلین جولائی 7، 2017 #6,368 رہِ حیات میں کچھ مرحلے تو دیکھ لیے یہ اور بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تری آرزو نہ راس آئی
مژگان نم محفلین جولائی 7، 2017 #6,369 رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل جو آنکھ سے ہی نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے (مرزا غالب)
فرقان احمد محفلین جولائی 7، 2017 #6,370 کسی کو کیا ہو دِلوں کی شکستگی کی خبر کہ ٹوٹنے میں یہ شیشے ۔۔۔۔ صدا نہیں رکھتے
فرقان احمد محفلین جولائی 7، 2017 #6,371 آیا ہی تھا ابھی مرے لب پر وفا کا نام کچھ دوستوں نے ہاتھ میں پتھّر اٹھا لیے
فرقان احمد محفلین جولائی 7، 2017 #6,372 وہ درد ہی نہ رہا ورنہ اے متاعِ حیات مجھے گماں بھی نہ تھا میں تجھے بھلا دوں گا
لاریب مرزا محفلین جولائی 7، 2017 #6,373 کتنا آساں تھا تیرے ہجر میں مرنا جاناں پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے (احمد فراز)
فرحان محمد خان محفلین جولائی 7، 2017 #6,374 اسامہ فاروق نے کہا: مزاجِ یار کی کب تک حقارتیں سہتا انا شناس تھا وہ شخص مر گیا ہوگا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ انا ہی دوست انا ہی حریف ہے میری اسی سے جنگ اسی کو سپر بھی کرنا ہے ارشد عبد الحمید
اسامہ فاروق نے کہا: مزاجِ یار کی کب تک حقارتیں سہتا انا شناس تھا وہ شخص مر گیا ہوگا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ انا ہی دوست انا ہی حریف ہے میری اسی سے جنگ اسی کو سپر بھی کرنا ہے ارشد عبد الحمید
فرحان محمد خان محفلین جولائی 7، 2017 #6,375 تجھی پر کچھ اے بت نہیں منحصر جسے ہم نے پوجا خدا کر دیا میر تقی میر
فرحان محمد خان محفلین جولائی 7، 2017 #6,376 غم مجھے حسرت مجھے وحشت مجھے سودا مجھے ایک دل دے کر خدا نے دے دیا کیا کیا مجھے سیماب اکبرآبادی
فرقان احمد محفلین جولائی 9، 2017 #6,377 وہ اداس دُھوپ سمیٹ کر کہیں وادیوں میں اُتر چکا اسے اب نہ دے میرے دل صدا جو گذر گیا سو گذر گیا
فرقان احمد محفلین جولائی 9، 2017 #6,378 جانے کس آنکھ میں پہچان چھپی ہو میری آنکھ سے آنکھ ملاتے ہوئے ڈر لگتا ہے!
فرقان احمد محفلین جولائی 9، 2017 #6,379 اے نکیرین قیامت ہی پہ رکھو پرسش میں ذرا عمر گذشتہ کی تلافی کر لوں
عباد اللہ محفلین جولائی 9، 2017 #6,380 اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی جون