کوئی صلح کرادے زندگی کی الجھنوں سے بڑی طلب لگی ہے ہمیں بھی آج مسکرانے کی
مخلص انسان محفلین جولائی 27، 2017 #6,481 کوئی صلح کرادے زندگی کی الجھنوں سے بڑی طلب لگی ہے ہمیں بھی آج مسکرانے کی
محمد وارث لائبریرین جولائی 28، 2017 #6,482 بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا غالب
فرحان محمد خان محفلین جولائی 28، 2017 #6,483 دور چشمِ بد تری بزمِ طرب سے واہ واہ نغمہ ہو جاتا ہے واں گر نالہ میرا جائے ہے غالب
فرحان محمد خان محفلین جولائی 28، 2017 #6,484 تم اب تک منافق دلوں میں رہی ہو مِرے دل کی آب و ہوا مختلف ہے ! علی زریون
فرحان محمد خان محفلین جولائی 28، 2017 #6,485 وہ روتے ہوئے ہنس پڑا،اور بولا خدا آدمی سے بڑا مختلف ہے ! علی زریون
فرحان محمد خان محفلین جولائی 28، 2017 #6,486 یہ لوگ جا تو رہے ہیں تری زیارت کو پتا کسی کو نہیں ہے کہ اب وہاں میں ہوں علی زریون
فرحان محمد خان محفلین جولائی 28، 2017 #6,487 غضب تو یہ ہے کہ وحشت پہ شعر کہتے ہیں سِرے سے جن کا محبّت سے واسطہ کوئی نئیں علی زریون
مخلص انسان محفلین جولائی 28، 2017 #6,488 ہر زخم کی آغوش میں ہے درد تمھارا ہر درد میں تسکین کا احساس بھی تم ہو
فرحان محمد خان محفلین جولائی 30، 2017 #6,489 کس نے کہا کہ داغِ وفا دار مر گیا وہ ہاتھ مل کے کہتے ہیں کیا یار مر گیا داغ دہلوی
محمد وارث لائبریرین جولائی 31، 2017 #6,490 بِک جاتے ہیں ہم آپ، متاعِ سخن کے ساتھ لیکن عیارِ طبعِ خریدار دیکھ کر غالب
لاریب مرزا محفلین اگست 1، 2017 #6,491 ہاں وہ نہیں خُدا پرست، جاؤ وہ بے وفا سہی جس کو ہوں دین و دل عزیز، اُس کی گلی میں جائے کیوں (غالب)
محمد وارث لائبریرین اگست 1، 2017 #6,492 تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کِیا فرصت کشاکشِ غمِ پنہاں سے گر ملے غالب
ام اویس محفلین اگست 1، 2017 #6,493 چاروں طرف سے صورت جاناں ہو جلوہ گر دل صاف ہو تیرا تو ہے آئینہ خانہ کیا
محمد وارث لائبریرین اگست 2، 2017 #6,494 پرتوِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک غالب
ام اویس محفلین اگست 2، 2017 #6,495 ایک سی شوخی خدا نے دی ہے حسن و عشق میں فرق بس اتنا ہے وہ آنکھوں میں ہے یہ دل میں ہے
محمد وارث لائبریرین اگست 3، 2017 #6,496 تنگیِ دل کا گلہ کیا، یہ وہ کافر دل ہے کہ اگر تنگ نہ ہوتا تو پریشاں ہوتا غالب
فرحان محمد خان محفلین اگست 3، 2017 #6,497 سیدی عشق تیری شان کہ مجھ سا بے راہ تو نے یوں راہ پہ ڈالا ہے کہ سبحان الله علی زریون
La Alma لائبریرین اگست 3، 2017 #6,498 ہم بھی دیکھیں گے کوئی اہل نظر ہے کہ نہیں یاں سے جب ہم روش تیر نظر جائیں گے
محمد وارث لائبریرین اگست 4، 2017 #6,499 فنا تعلیمِ درسِ بے خودی ہوں اُس زمانے سے کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر غالب
فہد اشرف محفلین اگست 6، 2017 #6,500 نکلتا ہے سحر خورشید ہر روز اس کے گھر پر سے مقابل ہو گیا اس سے تو اس سادہ کی شامت ہے میر تقی میر