شب وصل میں آہ ماتم کیا پری زادوں کا واعظ بھی جنت کے چکر میں مصلیٰ پر سو لئے طاہر رضا
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 18، 2017 #6,901 شب وصل میں آہ ماتم کیا پری زادوں کا واعظ بھی جنت کے چکر میں مصلیٰ پر سو لئے طاہر رضا
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 19، 2017 #6,902 زندہ پھرنے کی ہے ہوس حالی انتہا ہے یہ بے حیائی کی الطاف حسین حالی
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 19، 2017 #6,903 آ کے مجھ تک کشتئ مے ساقیا الٹی پھری آج کیا ندی بہی الٹی ہوا الٹی پھری نظم طبا طبائی
کاشفی محفلین اکتوبر 19، 2017 #6,904 آج کی رات دوالی ہے دیے روشن ہیں آج کی رات یہ لگتا ہے میں سو سکتا ہوں (عزم شاکری)
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 20، 2017 #6,905 دُور بیٹھا غُبارِ میر اُس سے عشق بِن یہ ادب نہیں آتا میر تقی میر
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 21، 2017 #6,906 دل بھی اے درد قطرۂ خوں تھا آنسوؤں میں کہیں گرا ہوگا میر درد
فرحان محمد خان محفلین اکتوبر 22، 2017 #6,907 کوئی کیوں آئے گا دوبارہ تری جنت میں دانہ بھی چھین لیا، دام بھی رہنے نہ دیا راحیلؔ فاروق
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 22، 2017 #6,908 ہے صحنِ آرزُو میں لُٹی چاندنی کی دُھول ساغر چلے گئے میرے یاروں کے قافلے ساغر صدیقی
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,910 وہ طور ہے دہر لاکھ موسی دیکھے وہ دیر ہے سو ھزار عیسی دیکھے اس قصر میں سو ھزار قیصر آئے اس طاق نے لاکھ لاکھ کسری دیکھے آغا ظفر بیگ قزلباش آغا شاعرؔ قزلباش 1871-1940 دہلی خم کدہ خیام دیوان ✍
وہ طور ہے دہر لاکھ موسی دیکھے وہ دیر ہے سو ھزار عیسی دیکھے اس قصر میں سو ھزار قیصر آئے اس طاق نے لاکھ لاکھ کسری دیکھے آغا ظفر بیگ قزلباش آغا شاعرؔ قزلباش 1871-1940 دہلی خم کدہ خیام دیوان ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,911 اس چرخ ستمگر نے بہت ستم کئے کوپل جھڑی کلیاں گری گل پھول جلے آغا ظفر بیگ قزلباش آغا شاعرؔ قزلباش 1871-1940 دہلی خم کدہ خیام دیوان ✍
اس چرخ ستمگر نے بہت ستم کئے کوپل جھڑی کلیاں گری گل پھول جلے آغا ظفر بیگ قزلباش آغا شاعرؔ قزلباش 1871-1940 دہلی خم کدہ خیام دیوان ✍
لاریب مرزا محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,912 مے سے غرض نشاط ہے کس روسیاہ کو اک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہیے (مرزا غالب)
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,913 شتابی چل مرے مخمور آ پی لے شراب دل میں تیرے واسطے بھونے ہیں کیا اچھے کباب دل میر سوزؔ دیوان ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,914 شیر بھی تھوڑا لہو پی کے ہو جاتا ہے سیر سیر ہوتا ہی نہیں جب تک کلیجا کھائے عشق میر سوزؔ دیوان ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,915 مت پی شراب بزم رقیباں میں اے صنم آتش سے رشک کی نہ مرا دل کباب کر میر سوزؔ دیوان ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,916 کبھی کا لے گیا وہ دل ربا دل نہ پوچھو میں کہاں اب اور کجا دل میر سوزؔ دیوان ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,917 کوچے میں اس کے لاکھوں پڑے ہیں مجروح مذبوح مقتول بسمل میر سوزؔ دیوان ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,918 نالہ اور ناتواں سے سچے ہو یاں تو میرے جگر میں آہ نہیں میر سوزؔ دیوان ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,919 ہےجگر میں زخم آ کر دیکھ لے تو ہی بتلا میری جانی کیا کروں میر سوزؔ دیوان ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 23، 2017 #6,920 تجھ بنا میں زندگانی کیا کروں اے قضائے آسمانی کیا کروں میر سوزؔ دیوان ✍