صفائے دل تجھے حاصل ہو اس دم اے غافل سنان غم سے چھدے جب جگر گہر کی طرح ارشد علی خاں قلقؔ ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,861 صفائے دل تجھے حاصل ہو اس دم اے غافل سنان غم سے چھدے جب جگر گہر کی طرح ارشد علی خاں قلقؔ ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,862 کر دیا دل نے ہمیں مورد الزام عبث وہ ہمارے نہ ہوے ہم ہوے بدنام عبث ارشد علی خاں قلقؔ ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,863 بیگناہی نے پس قتل اثر دکھلایا ذبح کر کے مجھے رویا مرا جلاد بہت ارشد علی خاں قلقؔ ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,864 کلمہ پڑھے حضور کا دیکھے جو سامری رکھتے ہیں ایسے سحر کی چشم و نگاہ آپ ارشد علی خاں قلقؔ ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,865 صدمہ جو ہم کو ہجر بتاں کا نصیب دشمن کو بھی نہ یہ رنج ہو اے خدا نصیب ارشد علی خاں قلقؔ ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,866 چلتے ہیں پی کے شوق سوں عشاق دن رات ہے دل میں بلبلاں کے شب و روز داغ گل ولی محمد ولیؔ دکن ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,867 تیرے نین کی تیغ سوں ظاہر ہے رنگ خون کس کوں کیا ہے قتل اے بانکے پٹھان آج ولی محمد ولیؔ دکن ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,868 نشہ بخشی میں مے سوں بہتر ہے تجھ لباں کی مفترح یاقوت ولی محمد ولیؔ دکن ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,869 عالم کا ہوش کیونکہ رہیگا عجب ہوں میں چوتا ہے اس کے نین سوں رنگ شراب آج ولی محمد ولیؔ دکن ✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,870 خمار حشر سوں کیا غم ہے مے پرستاں کوں لکھی جو قبر کے تعویذ پر دعاے قدح ولی محمد ولیؔ دکن ✍
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 11، 2017 #6,871 چلے بہشت سے ہم نکہتِ بہار کے ساتھ شکست کھائی ہے لیکن بڑے وقار کے ساتھ احمد ندیم قاسمی
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2017 #6,872 وہ کسی کو یاد کر کے مسکرایا تھا ادھر اور میں نادان یہ سمجھا کہ وہ میرا ہوا (اقبال اشہر)
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 12، 2017 #6,873 اُن لبوں نے نہ کی مسیحائی ہم نے سَو سَو طرح سے مر دیکھا میر درد
کاشفی محفلین اکتوبر 12، 2017 #6,874 میں تو برباد ہو گیا ہوں مگر اب کسی کو نہ آسرا دینا شاعر: مجھے معلوم نہیں
کاشفی محفلین اکتوبر 12، 2017 #6,875 دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں (بشیر بدر)
پیارے جی محفلین اکتوبر 12، 2017 #6,876 یاد میری سنبهال کر رکهنا میرا کیا میں رہا رہا نہ رہا نشاط شاہدوی
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 13، 2017 #6,877 ضعف آتا ہے، دل کو تھام تو لو بولیو مت، مگر سلام تو لو انشاء اللہ خان انشاء
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 13، 2017 #6,878 علاج عشق سے اے چارہ گر تکلیف بڑھتی ہے مرے حق میں دوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں نوحؔ ناروی
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 13، 2017 #6,879 دوست گر کوئی نہیں ہے جو کرے چارہ گری نہ سہی لیک تمناے دوا ہے تو سہی مرزا غالبؔ
طاہر راجپوت ملتان محفلین اکتوبر 13، 2017 #6,880 خضر و مسیح سب کو جیتے ہی موت آئی اور اس مرض کا کوئی اب چارہ گر کہاں ہے خدائے سخن میر تقی میرؔ