سو بار چمن مہکا، سو بار بہار آئی دنیا کی وہی رونق، دل کی وہی تنہائی غلام مصطفیٰ تبسم
یاز محفلین اپریل 24، 2018 #7,561 سو بار چمن مہکا، سو بار بہار آئی دنیا کی وہی رونق، دل کی وہی تنہائی غلام مصطفیٰ تبسم آخری تدوین: اپریل 24، 2018
ایمن چودھری محفلین اپریل 24، 2018 #7,562 تنہائی میں کرنی تو ہے اک بات کسی سے لیکن وہ کسی وقت اکیلا نہیں ہوتا احمد مشتاق
محمد وارث لائبریرین اپریل 25، 2018 #7,563 واعظو، آتشِ دوزخ سے جہاں کو تم نے یہ ڈرایا ہے کہ خود بن گئے ڈر کی صورت حالی
فرقان احمد محفلین اپریل 25، 2018 #7,564 میں اِک چراغِ سرِ دشتِ نامُرادی تھا ہَوائے شہرِ تمنّا بجھا گئی مجھ کو ۔۔۔۔۔! حزیں صدیقی
یاز محفلین اپریل 25، 2018 #7,565 نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتش برستی آگ، جو باراں کی آرزو کرتے حیدر علی آتش
فرحان محمد خان محفلین اپریل 26، 2018 #7,566 ہم وارداتِ قلب سمجھتے تھے عشق کو یہ فتنہ واردات سے آگے کی چیز ہے راحیل فاروق
سردار محمد نعیم محفلین اپریل 26، 2018 #7,567 ہم تجھ سے کس ہوس کی فلک جستجو کریں دل ہی نہیں رہا ہے کہ کچھ آرزو کریں خواجہ میر درد
La Alma لائبریرین اپریل 27، 2018 #7,569 شعارِ زیست ہنر تھا سو ہم نہ جان سکے جو کام ہم نے کیا دوسرا نہ کرتا تھا
فرقان احمد محفلین اپریل 27، 2018 #7,570 جادُو ہے یا طِلسْم تمہاری زبان میں ! تم جُھوٹ کہہ رہے تھے، مجھے اعتبار تھا بے خود دہلوی
زارا آریان محفلین اپریل 29، 2018 #7,571 صراحی خم کرے گردن اٹھیں تعظیم کو ساغر افق مسجد میں سجدہ کر کے میخانہ میں آتا ہے افق لکھنوی ( منشی دوارکا پرشاد ) لکھنؤ | ۱۸۶۴ – ۱۹۱۳ کتاب : ملک الشعراء منشی دوارکا پرشاد افق لکھنوی
صراحی خم کرے گردن اٹھیں تعظیم کو ساغر افق مسجد میں سجدہ کر کے میخانہ میں آتا ہے افق لکھنوی ( منشی دوارکا پرشاد ) لکھنؤ | ۱۸۶۴ – ۱۹۱۳ کتاب : ملک الشعراء منشی دوارکا پرشاد افق لکھنوی
فرقان احمد محفلین اپریل 30، 2018 #7,572 ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے اُسی میں وقت کا ۔۔۔ سارا حِساب لکھا ہے! کُچھ اورکام تو ہم سے نہ ہوسکا، لیکن تمہارے ہجر کا اِک اِک عذاب لکھا ہے! منظر بھوپالی
ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے اُسی میں وقت کا ۔۔۔ سارا حِساب لکھا ہے! کُچھ اورکام تو ہم سے نہ ہوسکا، لیکن تمہارے ہجر کا اِک اِک عذاب لکھا ہے! منظر بھوپالی
فرقان احمد محفلین اپریل 30، 2018 #7,573 میں اب تک دِن کے ہنگاموں میں گم تھا مگر اب شام ہوتی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔! ساقی امروہوی
فہد اشرف محفلین اپریل 30، 2018 #7,574 یا حسن ہی اس شہر میں کافر نہیں ہوتا یا عشق یہاں عزت سادات میں گم ہے عرفان صدیقی
فرقان احمد محفلین مئی 2، 2018 #7,575 مجھے سنے نہ کوئی مستِ بادۂ عشرت مجاز ٹوٹے ہوئے دل کی اک صدا ہوں میں اسرار الحق مجاز
محمد وارث لائبریرین مئی 2، 2018 #7,576 پائے وحشت نے عجب نقش بنائے تھے یہاں اے ہوائے سرِ صحرا تری رفتار پہ خاک عرفان صدیقی
محمد وارث لائبریرین مئی 3، 2018 #7,577 پہلےمیں رنگِ گُل کو سمجھتا تھا رنگِ گُل یہ بھی مرا لہو ہے مجھے اب پتا چلا علی ارمان
فرقان احمد محفلین مئی 3، 2018 #7,578 بارِنِگاہِ لُطف اُٹھایا نہ جائے گا ! احساں یہ کیجیے، کہ یہ احساں نہ کیجیے حفیظ جالندھری
فرحان محمد خان محفلین مئی 3، 2018 #7,579 تکلفات مساجد میں اچھے لگتے ہیں سجودِ شوق کو بےاہتمام رہنے دے راحیلؔ فاروق
فرقان احمد محفلین مئی 4، 2018 #7,580 بزم مقتل جو سجے کل، تو یہ اِمکان بھی ہے ہم سے بسمل تو رہیں آپ سا قاتل نہ رہے احمد فراز