بیاہ کا ایک دن معین ہے نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
فرقان احمد محفلین جون 21، 2018 #7,663 کہاں کا اب غمِ دنیا، کہاں کا اب غمِ جاں وہ دن بھی تھے کہ، ہمیں یہ بھی راس تھا، وہ بھی احمد فراز
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جون 21، 2018 #7,664 ستم کے عہد میں چپ چاپ جی رہا ہوں فرازؔ سو دوسروں کی طرح باضمیر میں بھی نہ تھا احمد فراز
فرقان احمد محفلین جون 21، 2018 #7,665 ہم تو خزاں نصیب جوانی کو رو چکے! اب تم سے ہو سکے، تو بُلا لو بہار کو حیات امروہوی
فرقان احمد محفلین جون 22، 2018 #7,666 وہ تو جاں لے کے بھی ویسا ہی سُبک نام رہا عشق کے باب میں ، سب جُرم ہمارے نکلے پروین شاکر
فرقان احمد محفلین جون 22، 2018 #7,667 مجھے باغباں سے گلہ یہ ہے کہ چمن سے بے خبری رہی کہ ہے نخلِ گُل کا تو ذکر کیا کوئی شاخ تک نہ ہری رہی یہی سوچتا ہوں شبِ الم کہ نہ آئے وہ تو ہوا ہے کیا وہاں جا سکی نہ مری فغاں کہ فغاں کی بے اثری رہی قمر جلالوی
مجھے باغباں سے گلہ یہ ہے کہ چمن سے بے خبری رہی کہ ہے نخلِ گُل کا تو ذکر کیا کوئی شاخ تک نہ ہری رہی یہی سوچتا ہوں شبِ الم کہ نہ آئے وہ تو ہوا ہے کیا وہاں جا سکی نہ مری فغاں کہ فغاں کی بے اثری رہی قمر جلالوی
فرقان احمد محفلین جون 22، 2018 #7,668 دل کو پیہم وہی اندوہ شماری کرنا ایک ساعت کو شب و روز پہ طاری کرنا خورشید رضوی
فرقان احمد محفلین جون 24، 2018 #7,669 نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے ہم بھی ایسی ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں احمد مشتاق
فرقان احمد محفلین جون 24، 2018 #7,670 خوابِ شِیریں نہ سہی، خوابِ پریشاں ہی سہی دِل بہلنے کا شبِ غم کوئی ساماں ہو جائے۔۔۔! یگانہ
فرقان احمد محفلین جون 25، 2018 #7,671 شب ِ جدائی اگر تو ہے عمر میں شامل تو پھر گزر بھی کسی عمرِ مختصر کی طرح عدیمؔ ہاشمی
فرقان احمد محفلین جون 25، 2018 #7,672 کِس قدر سخت ہے، یہ ترک و طلب کی منزل اب کبھی اُن سے مِلے بھی تو پشیماں ہوں گے حفیظ ہوشیار پوری
کاشفی محفلین جون 25، 2018 #7,673 جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیف ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں (عبدالحمید عدم)
کاشفی محفلین جون 25، 2018 #7,674 روشی جتنی بھی چاہے کوئی لے لے ہم سے اپنے ہاتھوں میں کئی شمس و قمر رکھتے ہیں (تاج مضطر)
کاشفی محفلین جون 25، 2018 #7,675 مانا کہ پیار اور زبانوں سے ہے مگر مضطر کو عشق ہے تو بس اُردو زباں سے ہے (تاج مضطر)
فرقان احمد محفلین جون 29، 2018 #7,677 ہمیں تو مار گئی اپنی کم فرصتی ورنہ دنیا دیکھنے والا کھیل تھا (عابد سیال)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جون 29، 2018 #7,678 ہر قدم پہ ناکامی ، ہر قدم پہ محرومی غالباً کوئی دشمن دوستوں میں شامل ہے امیر قزلباش
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جون 29، 2018 #7,679 سیاہ رات میں جلتے ہوئے جگنوؤں کی طرح دلوں کے زخم بھی محسن کمال ہوتے ہیں محسن نقوی
ام اویس محفلین جون 29، 2018 #7,680 پھر اس نے مجھ کو دیکھ لیا اک ادا کے ساتھ پھر مقصد حیات میں ترمیم ہو گئی دست طلب پر دست عطا رکھ دیا گیا بکھرے ہوئے وجود کی تنظیم ہو گئی شاہد خیالوی
پھر اس نے مجھ کو دیکھ لیا اک ادا کے ساتھ پھر مقصد حیات میں ترمیم ہو گئی دست طلب پر دست عطا رکھ دیا گیا بکھرے ہوئے وجود کی تنظیم ہو گئی شاہد خیالوی