اے اہلِ ادب آؤ یہ جاگیر سنبھالو میں مملکتِ لوح و قلم بانٹ رہا ہوں فراق گورکھپوری۔
م حمزہ محفلین ستمبر 9، 2018 #7,861 اے اہلِ ادب آؤ یہ جاگیر سنبھالو میں مملکتِ لوح و قلم بانٹ رہا ہوں فراق گورکھپوری۔
م حمزہ محفلین ستمبر 11، 2018 #7,862 دنیا کو ہے اس مہدی برحق کی ضرورت ہو جس کی نگہ زلزلہ عالم افکار علامہ اقبال۔
م حمزہ محفلین ستمبر 11، 2018 #7,863 ہے مملکتِ ہند میں اک طرفہ تماشا اسلام ہے محبوس، مسلمان ہے آزاد علامہ اقبال۔ مدیر کی آخری تدوین: ستمبر 20، 2018
م حمزہ محفلین ستمبر 11، 2018 #7,864 رگِ سنگ سے ٹیکتا، وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا مرزا غالب
سردار محمد نعیم محفلین ستمبر 11، 2018 #7,865 سکون لوٹ کر پھر ستانے لگے ہیں نا جانے وہ کیوں یاد آنے لگے ہیں گئ کم سنی ہوش آنے لگے ہیں وہ ہر بات اب ہم سے چھپانے لگے ہیں . . . . . . نصیر الدین نصیر ۔۔۔۔۔۔۔
سکون لوٹ کر پھر ستانے لگے ہیں نا جانے وہ کیوں یاد آنے لگے ہیں گئ کم سنی ہوش آنے لگے ہیں وہ ہر بات اب ہم سے چھپانے لگے ہیں . . . . . . نصیر الدین نصیر ۔۔۔۔۔۔۔
ام اویس محفلین ستمبر 11، 2018 #7,866 سکوں دنیا سے رخصت ہوگیا ہے بھرے میلے میں بچہ کھو گیا ہے یہ اسرافیل کا محتاج ہے اب ضمیرِ آدمیت سو گیا ہے فرات غضنفر
سکوں دنیا سے رخصت ہوگیا ہے بھرے میلے میں بچہ کھو گیا ہے یہ اسرافیل کا محتاج ہے اب ضمیرِ آدمیت سو گیا ہے فرات غضنفر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 12، 2018 #7,867 اُس کی آنکھیں مجھے محصور کیے رکھتی ہیں وہ جو اک شخص ہے مدت سے صف آرا مجھ میں عدیل ایوبی
سردار محمد نعیم محفلین ستمبر 12، 2018 #7,868 کچھ نہیں بحرِ جہاں کی موج پر مت بھول میرؔ دور سے دریا نظر آتا ہے لیکن ہے سراب . . . . . . میر تقی میر ۔ . ۔ . مدیر کی آخری تدوین: ستمبر 20، 2018
کچھ نہیں بحرِ جہاں کی موج پر مت بھول میرؔ دور سے دریا نظر آتا ہے لیکن ہے سراب . . . . . . میر تقی میر ۔ . ۔ .
فہد اشرف محفلین ستمبر 13، 2018 #7,869 فصل گل آئی یا اجل آئی کیوں در زنداں کھلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا فانی بدایونی
فصل گل آئی یا اجل آئی کیوں در زنداں کھلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا فانی بدایونی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین ستمبر 13، 2018 #7,870 ہم تو عاشق ہیں ہمارا تو چلو کام سہی سجدے اس شہر کا دستور نہ ہو جائیں کہیں راحیل فاروق
K Kamal Khan Abdul محفلین ستمبر 19، 2018 #7,871 کاشفی نے کہا: میں اس کے سامنے سے گزرتا ہوں اس لیے ترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے (فنا نظامی کانپوری) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میں اس کے سامنے سے گزرتا ہوں اس لیے ترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے مجھے ایسا لگتا ہے کہ دوسرا مصرعہ "کہ" سے شروع ہوناچاہیے؛ اس طرح: "کہ ترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے۔" پلیز رہ نمائی کریں۔
کاشفی نے کہا: میں اس کے سامنے سے گزرتا ہوں اس لیے ترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے (فنا نظامی کانپوری) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میں اس کے سامنے سے گزرتا ہوں اس لیے ترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے مجھے ایسا لگتا ہے کہ دوسرا مصرعہ "کہ" سے شروع ہوناچاہیے؛ اس طرح: "کہ ترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے۔" پلیز رہ نمائی کریں۔
م حمزہ محفلین ستمبر 27، 2018 #7,872 سنگ باری جو مجھ پہ جاری تھی یوں تو بہت مگر اک پھول تو نے مارا، نشانے کا شکریہ وامق۔
سردار محمد نعیم محفلین ستمبر 29، 2018 #7,873 داغ ہوں جلتا ہے دل بے طور اب دیکھیے کیا گل کھلے ہے اور اب زخم دل غائر ہو پہنچا تا جگر تم لگے کرنے ہماری غور اب شعر پڑھتے پھرتے ہیں سب میرؔ کے اس قلمرو میں ہے ان کا دور اب . . . . . میر تقی میر۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔
داغ ہوں جلتا ہے دل بے طور اب دیکھیے کیا گل کھلے ہے اور اب زخم دل غائر ہو پہنچا تا جگر تم لگے کرنے ہماری غور اب شعر پڑھتے پھرتے ہیں سب میرؔ کے اس قلمرو میں ہے ان کا دور اب . . . . . میر تقی میر۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔
رباب واسطی محفلین ستمبر 30، 2018 #7,874 کُچھ دردِ نہاں، کُچھ فکرِ جہاں، کُچھ شرمِ خطا، کُچھ خوفِ سزا اِک بوجھ اُٹھائے پھرتا ہوں ، اور بوجھ بھی کِتنا بھاری ہے (شاعر:نامعلوم)
کُچھ دردِ نہاں، کُچھ فکرِ جہاں، کُچھ شرمِ خطا، کُچھ خوفِ سزا اِک بوجھ اُٹھائے پھرتا ہوں ، اور بوجھ بھی کِتنا بھاری ہے (شاعر:نامعلوم)
فرحان محمد خان محفلین ستمبر 30، 2018 #7,875 اپنی تدبیر کی چوکھٹ پہ کھڑا ہوں خاموش ثبت ہر اینٹ پہ افلاسِ مکیں ہے جیسے راحیل فاروق
سحرش سحر محفلین ستمبر 30، 2018 #7,876 اندر کوئی جھانکے تو ٹکڑوں میں ملوں گا یہ ہنستا ہوا چہرہ توزمانے کے لیے ہے (شاعر نامعلوم)
فرقان احمد محفلین اکتوبر 1، 2018 #7,877 ﺟﺘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﮑﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺳﺎﻗﯽ ﭘﻼ ﺩﮮ ﺁﺝ ﮨﻢ ﺗﺸﻨﮧ ﮐﺎﻡ ، ﺯﮨﺪ ﮐﮯ ﺻﺤﺮﺍ ﺳﮯ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔۔! ﺧُﻤﺎﺭ ﺑﺎﺭﮦ ﺑﻨﮑﻮﯼ
فہد اشرف محفلین اکتوبر 1، 2018 #7,878 میں وہ چراغ سر رہ گزار دنیا ہوں جو اپنی ذات کی تنہائیوں میں جل جائے عبیداللہ علیم
سردار محمد نعیم محفلین اکتوبر 2، 2018 #7,879 تو کہیں ہو دل دیوانہ وہاں پہنچے گا شمع ہوگی جہاں پروانہ وہاں پہنچے گا . . . . . . . . . بہادر شاہ ظفر . . . . . . . .
تو کہیں ہو دل دیوانہ وہاں پہنچے گا شمع ہوگی جہاں پروانہ وہاں پہنچے گا . . . . . . . . . بہادر شاہ ظفر . . . . . . . .
La Alma لائبریرین اکتوبر 2، 2018 #7,880 ورق پہ رات کے لکھی ہے صبح کی تحریر یہ ایک وقت ہے بے رنگ و نور سا کوئی