گلی میں رات بهر پهرتا ہے کوئی گلے میں نیند کے تعویز ڈالے
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #8,082 دل کا بھی کیا قصور، تمہاری بھی کیا خطا برگشتہ مجھ سے خود میری قسمت ہے، کیا کروں
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #8,083 کفِ خزاں پہ کھلا میں اس اعتبار کے ساتھ کہ ہر نمو کا تعلق نہیں بہار کے ساتھ عابد سیال
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #8,084 مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں برسوں یہاں رہے ہیں یہ اپنا نہیں ہوا منیر نیازی
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #8,085 مجھ کو خزاں کی ایک لٹی رات سے ہے پیار میں رونقِ بہار کا قائل نہیں ہوں دوست
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #8,087 کسی کی راہ سے خدا کی خاطر، اٹھا کے کانٹے،ہٹا کے پتھر پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا، کمال یہ ہے
کسی کی راہ سے خدا کی خاطر، اٹھا کے کانٹے،ہٹا کے پتھر پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا، کمال یہ ہے
زارا آریان محفلین نومبر 6، 2018 #8,088 کیا مریض اچھا ہو یا ربّ اس لبِ جاں بخش کا خُود مسیحا جس کے ہوں بیمار بے آرام سے مولوی محمد رستم علی خان ادیب دیوانِ ادیب ۱۳۱۹ ھ
کیا مریض اچھا ہو یا ربّ اس لبِ جاں بخش کا خُود مسیحا جس کے ہوں بیمار بے آرام سے مولوی محمد رستم علی خان ادیب دیوانِ ادیب ۱۳۱۹ ھ
زارا آریان محفلین نومبر 6، 2018 #8,089 ساقی کی یہ ادا بھی قیامت سے کم نہ تھی مُنہ پھیر کر وہ جام کا دینا اُٹھا کے ہاتھ مولوی محمد رستم علی خان ادیب دیوانِ ادیب ۱۳۱۹ ھ
ساقی کی یہ ادا بھی قیامت سے کم نہ تھی مُنہ پھیر کر وہ جام کا دینا اُٹھا کے ہاتھ مولوی محمد رستم علی خان ادیب دیوانِ ادیب ۱۳۱۹ ھ
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #8,090 کبھی فرازؔ سے آ کر ملو جو وقت ملے یہ شخص خوب ہے اشعار کے علاوہ بھی احمد فراز
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,091 میں دریا کے وحشی پن سے واقف ہوں میرے گھر کے ساتھ کنارا لگتا ہے الیاس بابر اعوان
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,092 بچھڑنے والے کبھی بھول کر ادھر تو آ مری کہانی بہت دیر سے رکی ہوئی ہے الیاس بابر اعوان
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,093 ہم کو جکڑا ہے یہاں جبر کی زنجیروں نے اب تو یہ شہر ہی زِندان ہُوا پھرتا ہے جلیل حیدر لاشاری
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,094 اک شخص اپنی ذات کی تعمیر چھوڑ کر مصروف آج کل ہے مِرے انہدام میں کاشف حسین غائر
سردار محمد نعیم محفلین نومبر 7، 2018 #8,095 دل کے دو حصے جو کر ڈالے تھے حسن و عشق نے ایک صحرا بن گیا اور ایک گلشن ہو گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نوح ناروی۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دل کے دو حصے جو کر ڈالے تھے حسن و عشق نے ایک صحرا بن گیا اور ایک گلشن ہو گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نوح ناروی۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سردار محمد نعیم محفلین نومبر 7، 2018 #8,096 کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیں شوق دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر ۔ ۔ ۔ ۔ امیر مینائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیں شوق دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر ۔ ۔ ۔ ۔ امیر مینائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,097 صاحب! یہ میرا نامۂ تقدیر دیکھئے اِک شامِ ہجر اس میں کئی بار درج ہے فہیم شناس کاظمی
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,098 بچھڑ کے تجھ سے تری یاد بھی نہیں آئی مکاں کی سمت پلٹ کر مکیں نہیں آیا فہیم شناس کاظمی
رباب واسطی محفلین نومبر 7، 2018 #8,099 یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے کھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,100 اس کو منظور نہیں ہے مری گمراہی بھی اور مجھے راہ پہ لانا بھی نہیں چاہتا ہے عرفان صدیقی