خواہشیں توڑ نہ ڈالیں ترے سینے کا قفس اتنے شہ زور پرندوں کو گرفتار نہ رکھ عرفان صدیقی
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,101 خواہشیں توڑ نہ ڈالیں ترے سینے کا قفس اتنے شہ زور پرندوں کو گرفتار نہ رکھ عرفان صدیقی
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,102 تُو نے جس شخص کو مارا تھا سمجھ کر کافر اُس کی مُٹھی سے تو تسبیح کے دانے نکلے عامر امیر
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #8,103 تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہے لگاؤں بازی اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا، تو میں تمہارا عامر امیر
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہے لگاؤں بازی اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا، تو میں تمہارا عامر امیر
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,104 خوب ہے شوق کا یہ پہلو بھی میں بھی برباد ہو گیا، تُو بھی جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,105 ہائے صدقے! اسے کہاں رکھوں ؟ اس نے بھیجی ہے اوقات تحفے میں جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,106 ہم نے کیے گناہ تو دوزخ ملی ہمیں دوزخ کا کیا گناہ کے دوزخ کو ہم ملے؟ جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
ہم نے کیے گناہ تو دوزخ ملی ہمیں دوزخ کا کیا گناہ کے دوزخ کو ہم ملے؟ جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,107 یہ ایک جبر ہے اتفاق نہیں جون ہونا کوئی مذاق نہیں جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,108 بات کوئی امید کی مجھ سے نہیں کہی گئی سو میرے خواب بھی گئے سو میری نیند بھی گئی جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
بات کوئی امید کی مجھ سے نہیں کہی گئی سو میرے خواب بھی گئے سو میری نیند بھی گئی جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,109 مجھ سے اکتائے ہوئے لوگوں میں میں نے اپنا بھی نام دیکھا ہے جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,110 تجھ سے مجھ کو نجات مل جائے تُو دعا کر کہ ہو بھلا میرا جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,111 آپ تھے جس کے چارہ گر وہ جواں سخت بیمار ہے دعا کیجے جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,112 یہ تیری آنکھیں دعا صِفت آنکھیں ان میں کیا درد پالتی ہو تم؟ آج جون ایلیا کی برسی ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 8، 2018 #8,113 قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہے جو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے نشور واحدی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 8، 2018 #8,114 ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا میر تقی میر
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,115 پھول چڑھانے والے آنا چھوڑ گئے رفتہ رفتہ قبر کا کتبہ ٹوٹ گیا جون ایلیا
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #8,116 فکر مر جائے تو پھر جون کا ماتم کرنا ہم جو زندہ ہیں تو پھر جون کی برسی کیسی
رباب واسطی محفلین نومبر 9، 2018 #8,117 #اقبالؒ دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 9، 2018 #8,118 #اقبالؒ اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
رباب واسطی محفلین نومبر 9، 2018 #8,119 خرد نے کہہ بھی دیا 'لاالہ' تو کیا حاصل دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں علامہ اقبالؒ
رباب واسطی محفلین نومبر 9، 2018 #8,120 #اقبالؒ جس سے جگرِ لالہ میں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں، وہ طوفان