ہمیں یقین کی حد تک گمان ہے انور وہ شخص آج بھی اپنے سوا کسی کا نہیں منیر انور
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #8,141 ہمیں یقین کی حد تک گمان ہے انور وہ شخص آج بھی اپنے سوا کسی کا نہیں منیر انور
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #8,142 تا دیر لوگ یاد رکھیں تجھ کو پیار سے کچھ ایسے لفظ بول، کچھ ایسا کمال کر منیر انور
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #8,143 حضور کی رفو گری سے اختلاف تو نہیں مگر یہ کیا کہ درد اور بھی بڑھا دیا گیا منیر انور
رباب واسطی محفلین نومبر 10، 2018 #8,144 کوئ مشعل نہیں روشن تو مرا دل رکھ دے کوئ تو شمع جلا کر سرِمحفل رکھ دے قمرزیدی
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #8,145 اپنے ہاتھوں اپنے گھر کو پھونک رہے ہیں اس سے بڑھ کے اور خسارہ اب کیا ہو گا علی زریون
رباب واسطی محفلین نومبر 10، 2018 #8,147 احباب کو رہی میرے عیبوں کی جستجو میں پُر خلوص ان کے ہنر تولتا رہا
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #8,148 مُلا کو میرے عشق پہ کچھ شک سا ہوگیا جب مجھ سے جل سکا نہ اثاثہ غریب کا
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #8,149 وہ تین سو تیرہ تھےتو لرزتا تھا زمانہ آج کروڑوں ہیں توبھی کرتےہیں غلامی
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #8,151 لاکھ کوشش کی مگر پھر بھی نکل کر ہی رہے گھر سے یوسفؑ خلد سے آدمؑ تری محفل سے ہم
عکس فارہہ محفلین نومبر 10، 2018 #8,152 تم جو کہتے ہو بول دوں سب کچھ۔۔ آگہی کا عذاب جانتے ہو کیا ۔۔۔۔۔؟؟
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #8,154 یہ اور بات کہ تیرے رو برو نہیں گزرا میں جس عذاب سے گزرا ہوں تُو نہیں گزرا
رباب واسطی محفلین نومبر 11، 2018 #8,155 جیتے رہے آنکھوں پر پٹی باندھ کر زندگی کو ڈھونڈنے میں زندگی برباد کی
رباب واسطی محفلین نومبر 11، 2018 #8,156 الٹی پڑی ہیں ریت پر سب کشتیاں میری کوئی لے گیا ہے دل سے سمندر نکال کر
رباب واسطی محفلین نومبر 11، 2018 #8,157 لوگوں نے اس کو میری محبت سمجھ لیا محسن وہ مجھ کو جان سے پیارا تھا اور بس
احمد محمد محفلین نومبر 11، 2018 #8,158 کبھی توڑا کبھی جوڑا، کبھی پھر توڑ کر جوڑا نکما کردیا دل کو، تیری اِس پیوندکاری نے۔۔۔! (الفاظ اور ترکیب میں ردّبدل دانستہ ہے) آخری تدوین: نومبر 11، 2018
کبھی توڑا کبھی جوڑا، کبھی پھر توڑ کر جوڑا نکما کردیا دل کو، تیری اِس پیوندکاری نے۔۔۔! (الفاظ اور ترکیب میں ردّبدل دانستہ ہے)
احمد محمد محفلین نومبر 11، 2018 #8,159 چپک رہا ہے بدن پر، لہو سے پیراہن۔۔ ہماری جیب کو اب حاجتِ رفو کیا ہے
زیرک محفلین نومبر 11، 2018 #8,160 یہ خامشی وہ بلا ہے کہ چیخ اٹھے اگر تو سننے والوں کے کانوں سے خون بہتا ہے