مانگ لیتے ہیں روز ہی سانسیں دیکھئے! کب تلک ادھار چلے
جان محفلین نومبر 24، 2018 #8,342 ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہے دو زہر کے پیالوں پہ قضا کھیل رہی ہے اختر شیرانی
جان محفلین نومبر 24، 2018 #8,343 جو تمنا بر نہ آئے عمر بھر عمر بھر اس کی تمنا کیجئے عشق کی رنگینیوں میں ڈوب کر چاندنی راتوں میں رویا کیجئے اختر شیرانی
جو تمنا بر نہ آئے عمر بھر عمر بھر اس کی تمنا کیجئے عشق کی رنگینیوں میں ڈوب کر چاندنی راتوں میں رویا کیجئے اختر شیرانی
جان محفلین نومبر 24، 2018 #8,344 وہ کہتے ہیں رنجش کی باتیں بھلا دیں محبت کریں خوش رہیں مسکرا دیں اختر شیرانی
جان محفلین نومبر 24، 2018 #8,345 جوانی ہو گر جاودانی تو یا رب تری سادہ دنیا کو جنت بنا دیں اختر شیرانی
زیرک محفلین نومبر 24، 2018 #8,347 ہمارے بعد ترے عشق میں نئے لڑکے بدن تو چومیں گے زلفیں نہیں سنواریں گے
فرقان احمد محفلین نومبر 25، 2018 #8,348 صبح سے شام تک میری دُنیا ایک منظر ہے اُس کی رخصت کا شاعر: جون ایلیا آخری تدوین: نومبر 25، 2018
رباب واسطی محفلین نومبر 25، 2018 #8,349 اُس کی نظر کے سنگ سے میں آئینہ مثال ٹُوٹا تو ، ٹُوٹ کر بھی۔۔۔۔۔اُسے دیکھتا رہا
رباب واسطی محفلین نومبر 25، 2018 #8,350 ہم دشت نشینوں پہ کھلا شہر میں آکر یہ لوگ جو آباد ہیں ویران بہت ہیں
زیرک محفلین نومبر 25، 2018 #8,351 شہرِ وفا میں دھوپ کا ساتھی نہیں کوئی سورج سروں پہ آیا تو سائے بھی گھٹ گئے
رباب واسطی محفلین نومبر 25، 2018 #8,352 توڑنے والے تیرے دستِ ہُنر سے گِر کر ایسے ٹوٹے ہیں کہ شاہکار ہوئے جاتے ہیں
زیرک محفلین نومبر 25، 2018 #8,355 ساتھ جس روز سے چھوٹا ہے کسی کا آذر جیسے کمرے کی ہر اک چیز ڈراتی ہے مجھے
زیرک محفلین نومبر 25، 2018 #8,356 تُو بچھڑا تھا، تو پھر مرنا بنتا تھا لیکن ہم نے ساری عمر گزاری بھی میثم علی آغا
زیرک محفلین نومبر 26، 2018 #8,357 موضوعِ گفتگو تھی مِری خامشی کہیں جو زہر پی چکا تھا اُگلنا پڑا مجھے
زیرک محفلین نومبر 26، 2018 #8,358 رفاقتوں سے مَرا ہوں مسافتوں سے نہیں سفر وہی تھا، مگر ہم سفر نہ تھے ایسے
رباب واسطی محفلین نومبر 26، 2018 #8,360 ایسا کہاں نصیب تھا میرا کہ بزم میں میری بھی کھینچتا کوئ تصویر تیرے ساتھ قمر زیدی