زارا آریان

محفلین
کعبہ ہو میری نظر میں کیوں نہ عبرت کا مقام
یاد پڑتا ہے کہ یہ گھر تھا کبھی بُت خانہ سا

مرزا محمد تقی بیگ مائل دہلوی
دہلی مٹیا محل | ۱۸۵۰ – ۱۹۳۱
کُلیاتِ مائل حصہ اول
 

زارا آریان

محفلین
شرمِ عصیاں کی ہمیں بھی تو جزا ملتی ہے
زہد و تقویٰ کے جو زاہد کو ثواب آتے ہیں

نواب میر عثمان علی خان آصف جاہ سابع
دکن، حیدرآباد | ۱۸۸۶ – ۱۹۶۷
دیوانِ آصف سابع نظامِ حیدرآباد، جلد اول
 

زیرک

محفلین
ہم ایسے فقیروں کو یوں حیرت سے نہ تکیو
ہم کرب سے گزرے ہیں کرامات سے پہلے
عطاء شاد​
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔
وقت کی چارہ گری یوں تو مسلّم ہے مگر
زخم بھی وہ ہے کہ تا عمر دبائے نہ بنے​
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔
اب ایسی حیرت و وارفتگی کو کیا کہیے
دعا کو ہاتھ اٹھائے، اٹھا کے بھول گیا​
 
Top