لاريب اخلاص

لائبریرین
"ماں"
بیسن کی سَوندھی روٹی پر
کھٹی چٹنی جیسی ماں
یاد آتی ھے چوکا , باسن
چمٹا ، پُھکنی جیسی ماں

بانس کی کھری کھاٹ کے اُوپر
ھر آھٹ پر کان دھرے
آدھی سوئی آدھی جاگی
تھکی دوپہری جیسی ماں

بیوی ، بیٹی ، بہن ، پڑوسن
تھوڑی تھوڑی سی دِکھے وہ سب میں
دن بھر اِک رسی کے اُوپر
چلتی نٹنی جیسی ماں

چِڑیوں کی چہکار میں گُونجے
بلبل کی آواز کے جیسی
مُرغے کی آواز سے کُھلتی
گھر کی کُنڈی جیسی ماں۔

بانٹ کے اپنا چہرہ ماتھا
آنکھیں جانے کہاں چلی گئی ؟؟
پھٹے پرانے سے اِک البم میں
چنچل لڑکی جیسی ماں
ندا فاضلی
 

ابوعبید

محفلین
عکس عکس، گماں گماں، خیال سارے مسترد
تو نہیں تو کچھ نہیں ،، سوال سارے مسترد
آپ کے جتنے اشعار بھی میں نے یہاں محفل میں دیکھے ہیں ان میں 95 فیصد اشعار بغیر شاعر کے نام اور بغیر حوالے کے ہیں ۔

میرے ذاتی خیال میں ایسے شعر ، قطعہ یا غزل نظم کی کوئی وقعت نہیں ہے جس کے ساتھ کسی تخلیق کار کا نام نہیں ہے ۔ چاہے وہ کوئی شاہکار ہی کیوں نہ ہو ۔ اور یہ حوالہ اردو ادب کی زندگی کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ہمارے زندہ رہنے کے لیے سانس لینا ۔
امید ہے کہ آپ ناراضگی کا ایک طرف رکھتے ہوئے اس پہ غور کریں گی اور تمام انتخاب اور کاوشیں بمعہ حوالہ پیش کیا کریں گی تاکہ تمام دنیا کے وزیٹرز یا سائیٹ کے اراکین جب اس دھاگے کو کھولیں تو اس فورم کے معیار پہ انگلی نہ اٹھے ۔
 
Top