یہ اندازہ آپ نے کیسے لگایا کہ ہم ابن انشاء کو پڑھ رہے ہیں؟ابنِ انشاء کو پڑھ رہے ہیں آپ آج کل، بہت خوب! دراصل، یہ مصرع تو بہت مشہور ہے، تاہم، یہ معلوم نہیں، ہے کس کا؟ معلوم ہوتا ہے، یہ شعر شاید ابن انشاء کے دیوان سے ہی برآمد ہو گا۔ تلاش جاری ہے! یہ آپ کا دیا ہوا دوسرا امتحان ہے جس میں ہم فیل ہو گئے۔
دراصل، ابن انشاء کی ایک کتاب میں بھی یہ مصرع موجود ہے۔ ویسے، اب تو ہمیں یہ شعر مجاز کا لگنے لگ گیا ہے۔یہ اندازہ آپ نے کیسے لگایا کہ ہم ابن انشاء کو پڑھ رہے ہیں؟
یہ مصرعہ ہمیں کلیات مجاز میں شامل ڈاکٹر محمد حسن کے ڈائری کے صفحات سے ملا ہے۔
وعلیکم السلام!السلام علیکم
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام اُلجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
فیض
شاعر؟؟؟کتنی آہستہ پڑ رہی ہے پھوار
تیرے لہجے کی نرمیاں جیسے