روز اچھے نہیں لگتے آنسو خاص موقعوں پہ مزا دیتے ہیں محمد علوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,723 ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہے کبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا ادا جعفری
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,724 ہم تو رات کا مطلب سمجھیں خواب، ستارے، چاند، چراغ آگے کا احوال وہ جانے جس نے رات گزاری ہو عرفان صدیقی
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,725 غالبؔ ترا احوال سنا دیں گے ہم ان کو وہ سن کے بلا لیں یہ اجارا نہیں کرتے مرزا غالب
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,726 ہوش اڑ جائیں گے اے زلف پریشاں تیرے گر میں احوال لکھا اپنی پریشانی کا
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,727 نئی دنیا کے ہنگاموں میں ناصرؔ دبی جاتی ہیں آوازیں پرانی ناصر کاظمی آخری تدوین: دسمبر 12، 2020
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,728 حوصلہ کس میں ہے یوسف کی خریداری کا اب تو مہنگائی کے چرچے ہیں زلیخاؤں میں قتیل شفائی
شمشاد لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,729 آہ یہ مہکی ہوئی شامیں یہ لوگوں کے ہجوم دل کو کچھ بیتی ہوئی تنہائیاں یاد آ گئیں ظہیر کاشمیری
السید کامل عباس الجعفري محفلین دسمبر 12، 2020 #9,730 برگ حنا پہ بیٹھ کے لکھتا ہوں دل کی بات شاید کہ رفتہ رفتہ لگے دلربا کے ہاتھ میر انیس .
شمشاد لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,731 نظر میں دور تلک رہ گزر ضروری ہے کسی بھی سمت ہو لیکن سفر ضروری ہے عبید الرحمان
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,732 عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی درد بے دوا پایا آخری تدوین: دسمبر 12، 2020
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,735 کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیں شوقِ دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,736 تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,737 ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,738 دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,739 وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
سیما علی لائبریرین دسمبر 12، 2020 #9,740 اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوں اب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں