کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوں ان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی گلزار
شمشاد لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,681 کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوں ان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی گلزار
عبدالحسیب محسن محفلین دسمبر 10، 2020 #9,682 کُوئے قاتل کی بڑی دھوم ہے، چل کر دیکھیں کیا خبر ! کُوچہء دلدار سے پیارا ہی نہ ہو زندگی اک خلش دے کے نہ رہ جا مجھ کو درد وہ دے، جو کسی صورت گوارہ ہی نہ ہو - جان نثار اختر
کُوئے قاتل کی بڑی دھوم ہے، چل کر دیکھیں کیا خبر ! کُوچہء دلدار سے پیارا ہی نہ ہو زندگی اک خلش دے کے نہ رہ جا مجھ کو درد وہ دے، جو کسی صورت گوارہ ہی نہ ہو - جان نثار اختر
شمشاد لائبریرین دسمبر 10، 2020 #9,683 عبدالحسیب محسن نے کہا: کُوئے قاتل کی بڑی دھوم ہے، چل کر دیکھیں کیا خبر ! کُوچہء دلدار سے پیارا ہی نہ ہو زندگی اک خلش دے کے نہ رہ جا مجھ کو درد وہ دے، جو کسی صورت گوارہ ہی نہ ہو - جان نثار اختر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ عبدالحسیب محسن اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
عبدالحسیب محسن نے کہا: کُوئے قاتل کی بڑی دھوم ہے، چل کر دیکھیں کیا خبر ! کُوچہء دلدار سے پیارا ہی نہ ہو زندگی اک خلش دے کے نہ رہ جا مجھ کو درد وہ دے، جو کسی صورت گوارہ ہی نہ ہو - جان نثار اختر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ عبدالحسیب محسن اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 10، 2020 #9,684 اندر کی دنیا سے ربط بڑھاؤ آنسؔ باہر کھلنے والی کھڑکی بند پڑی ہے (آنس معین)
سیما علی لائبریرین دسمبر 10، 2020 #9,685 یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہے آج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا شکیل بدایونی
سیما علی لائبریرین دسمبر 10، 2020 #9,686 مرے جنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گا اسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گا امیر قزلباش
شمشاد لائبریرین دسمبر 10، 2020 #9,687 کیسے کہہ دوں کہ ملاقات نہیں ہوتی ہے روز ملتے ہیں مگر بات نہیں ہوتی ہے (شکیل بدایونی)
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 10، 2020 #9,688 ساحل پہ اک تھکے ہوئے جوگی کی بنسری تلقین کر رہی ہے کنارہ ہے زندگی طوفان میں سفینۂ ہستی کو چھوڑ کر ملاح گا رہا ہے کہ دریا ہے زندگی عبد الحمید عدم
ساحل پہ اک تھکے ہوئے جوگی کی بنسری تلقین کر رہی ہے کنارہ ہے زندگی طوفان میں سفینۂ ہستی کو چھوڑ کر ملاح گا رہا ہے کہ دریا ہے زندگی عبد الحمید عدم
شمشاد لائبریرین دسمبر 10، 2020 #9,689 مدت سے خواب میں بھی نہیں نیند کا خیال حیرت میں ہوں یہ کس کا مجھے انتظار ہے شیخ ظہور الدین حاتم
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,690 سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا مستند ہے میرا فرمایا ہوا!!!!!!!!!!! میر تقی میر
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,691 خوگر نہیں کچھ یونہی ہم ریختہ گوئی کے معشوق جو تھا اپنا باشندہ دکن کا تھا میر تقی میر
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,692 الٰہی رکھ مجھے تو خاک پا اہل معانی کا!!!!!!!! کہ کھلتا ہے اسی صحبت سوں نسخہ نکتہ دانی کا (ولی دکنی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,693 جگ منیں دوجا نئیں ہے خوب رو تجھ سار کا چاند کوں ہے آسماں پر رشک تجھ رخسار کا (ولی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,694 ترے بن مجکوں اے ساجن یو گھر اور بار کرناں کیا اگر تو نا اچھے مجھ کن تو یو سنسار کرنا کیا!!!!!!!!!!!! (ولی)
ترے بن مجکوں اے ساجن یو گھر اور بار کرناں کیا اگر تو نا اچھے مجھ کن تو یو سنسار کرنا کیا!!!!!!!!!!!! (ولی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,695 اس وقت مرے جیو کا مقصود بر آوے جس وقت مرے برمنیں دو سیم بر آوے (ولی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,696 اے گلعذار غنچہ دہن ٹک چمن میں آ گل سر پہ رکھ کے شمع نمن انجمن میں آ (ولی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,697 تشنہ لب کو تشنگی مے کی نہیں ناسور ہے پنبۂ مینا اسے جیوں مرحم کافور ہے (ولی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,698 یو تل تجھ مکھ کے کعبہ میں مجھے اسود حجر دستا زنخداں میں ترے مجھ چاہ زمزم کا اثر دستا (ولی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,699 موسیٰ جو آ کے دیکھے تجھ نور کا تماشا اس کو پہاڑ ہووے پھر طور کا تماشا ولی دکنی
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,700 بے وفا گر تجھ کو بولوں ہے بجا اے نازنیں نازنیں عالم منیں ہوتے ہیں اکثر بے وفا ولی دکنی