خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیں پھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں افتخار عارف
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین دسمبر 28، 2020 #9,861 خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیں پھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں افتخار عارف
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین دسمبر 28، 2020 #9,862 سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط خوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا ظہیر کاشمیری
شمشاد لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,863 دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سے کمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے جلیل عالیؔ
شمشاد لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,864 لوگ کہتے ہیں کہ تم سے ہی محبت ہے مجھے تم جو کہتے ہو کہ وحشت ہے تو وحشت ہوگی عبد الحمید عدم
شمشاد لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,865 ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے ابو المجاہد زاہد
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,867 عالی کس کو فرصت ہوگی اک تمہیں کو رونے کی جیسے سب یاد آتے ہیں تم بھی یاد آجاؤ گے (جمیل الدین عالی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,868 غم حیات سے فرصت ملے تو غورکروں مری نگاہ حسین ہے کہ رُوئے دوست حسیں (فرید جاوید)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,869 اِس عمر کی فرصت میں ہر چیز کا ہونا ہے جنت بھی یہیں ہوگی! دوزخ جو یہیں پر ہے (امجداسلام امجد)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,870 ہر دَم دنیا کے ہنگامے گھیرے رکھتے تھے، جب سے تیرے دھیان لگے ہیں، فرصت رہتی ہے (امجداسلام امجد)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,871 ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، فرصت کتنی ہے پھر بھی تیرے دیوانوں کی شہرت کتنی ہے! (امجد اسلام امجد)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,872 غم حیات سے فرصت ملے تو غورکروں مری نگاہ حسین ہے کہ رُوئے دوست حسیں (فرید جاوید)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,873 حالِ دل کون سنائے اسے‘ کب فرصت ہے سب کو اس آنکھ نے باتوں میں لگا رکھا ہے (سلیم احمد)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,874 فرصت نہیں تنک بھی کہیں اضطراب کو کیا آفت آگئی مرے اس دل کی تاب کو (میر تقی میر)
شمشاد لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,875 تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیں کسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں فیض احمد فیض
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,876 پھر اور تغافل کا سبب کیا ہے خدایا میں یاد نہ آؤں انہیں ممکن ہی نہیں ہے حسرتؔ موہانی
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,877 اب کوئی ڈھونڈ ڈھانڈ کے لاؤ نیا وجود انسان تو بلندی انساں سے گھٹ گیا کالی داس گپتا رضا
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,878 ہمیں تو اس لیے جائے نماز چاہئے ہے کہ ہم وجود سے باہر قیام کرتے ہیں عباس تابش
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,879 بات کو سمجھ لینا عام بات ہے‘ لیکن بات کی نزاکت کو لوگ کم سمجھتے ہیں (فرید جاوید)