گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,621 گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
حسرت جاوید محفلین مئی 4، 2021 #10,622 زندگی کو حوصلہ دینے کے خاطر خواہشوں کو ریزہ ریزہ چن رہا ہوں محفوظ الرحمان عادل
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,623 ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
گُلِ یاسمیں لائبریرین مئی 4، 2021 #10,624 انا کے اندر بھی اک انا ہے وگرنہ کیوں خود سے ہوں خفا میں آفتاب اقبال شمیم
حسرت جاوید محفلین مئی 4، 2021 #10,626 کتنا مشکل ہے خود بخود رونا بے خودی سے رہا کرے کوئی اثر اکبرآبادی
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,627 . خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,628 . خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,629 رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,630 خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
گُلِ یاسمیں لائبریرین مئی 4، 2021 #10,631 عجب اپنا حال ہوتا، جو وصال یار ہوتا کبھی جان صدقے ہوتی، کبھی دل نثار ہوتا کوئی فتنہ تا قیامت نہ پھر آشکار ہوتا ترے دل پہ کاش ظالم مجھے اختیار ہوتا داغ دہلوی
عجب اپنا حال ہوتا، جو وصال یار ہوتا کبھی جان صدقے ہوتی، کبھی دل نثار ہوتا کوئی فتنہ تا قیامت نہ پھر آشکار ہوتا ترے دل پہ کاش ظالم مجھے اختیار ہوتا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,632 آئے بھی لوگ، بیٹھے بھی، اٹھ بھی کھڑے ہوئے میں جا ہی ڈھونڈتا تیری محفل میں رہ گیا
گُلِ یاسمیں لائبریرین مئی 4، 2021 #10,633 کیا ہے وعدہ فردا انہوں نے دیکھئے کیا ہو یہاں صبر و تحمل آج ہی سے ہو نہیں سکتا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,634 امید وصل نے دھوکے دیے ہیں اس قدر حسرت کہ اس کافر کی ’ہاں‘ بھی اب ’نہیں‘ معلوم ہوتی ہے
گُلِ یاسمیں لائبریرین مئی 4، 2021 #10,635 دیوانہ اپنے آپ سے تھا بے خبر تو کیا کانٹوں میں ایک راہ بنا کر چلا گیا باقیؔ، ابھی یہ کون تھا موج صبا کے ساتھ صحرا میں اک درخت لگا کر چلا گیا باقی صدیقی
دیوانہ اپنے آپ سے تھا بے خبر تو کیا کانٹوں میں ایک راہ بنا کر چلا گیا باقیؔ، ابھی یہ کون تھا موج صبا کے ساتھ صحرا میں اک درخت لگا کر چلا گیا باقی صدیقی
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,636 اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں فراق گورکھپوری
حسرت جاوید محفلین مئی 4، 2021 #10,637 ڈوب جاتے ہیں امیدوں کے سفینے اس میں میں نہ مانوں گا کہ آنسو ہے ذرا سا پانی جوشؔ ملسیانی
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,638 چتونوں سے ملتا ہے کچھ سراغ باطن کا چال سے تو کافر پہ سادگی برستی ہے یگانہ چنگیزی
حسرت جاوید محفلین مئی 4، 2021 #10,639 جہاں پہ ڈوب گیا میری آس کا سورج اسی جگہ وہ ستارہ شناس رہتا ہے اعجاز رحمانی
سیما علی لائبریرین مئی 4، 2021 #10,640 دیکھ کر ہر در و دیوار کو حیراں ہونا وہ میرا پہلے پہل داخل زنداں ہونا عزیز لکھنوی