دیکھا تو زندگی میں بہت کامیاب تھے سوچا تو جیت آئی نظر مات کی طرح یوسف تقی
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,761 دیکھا تو زندگی میں بہت کامیاب تھے سوچا تو جیت آئی نظر مات کی طرح یوسف تقی
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,762 پوری نہ ادھوری ہوں نہ کم تر ہوں نہ برتر انسان ہوں انسان کے معیار میں دیکھیں فاطمہ حسن
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,763 یہ بھی ہوا کہ در نہ ترا کر سکے تلاش یہ بھی ہوا کہ ہم ترے در سے گزر گئے نثار اٹاوی
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,764 مدت ہوئی پلک سے پلک آشنا نہیں کیا اس سے اب زیادہ کرے انتظار چشم شیخ ظہور الدین حاتم
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,765 اے چشمِ التفات کے مارے ہوئے سنبھل یہ حُسنِ اِتفاق ہے، حُسنِ نَظر نہیں راقمؔ لکھنوی
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,766 ممکن ہے اشک بن کے رہوں چشمِ یار میں ممکن ہے بھول جائے غمِ روزگار میں یاسین ضمیر
گُلِ یاسمیں لائبریرین مئی 16، 2021 #10,767 زندگی میں پاس سے دم بھر نہ ہوتے تھے جدا قبر میں تنہا مجھے یاروں نے کیونکر رکھ دیا داغ دہلوی
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,768 جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار بار اے کاش جانتا نہ ترے رہگزر کو میں مرزا غالب
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,769 پسِ پردہ بہت بے پردگی ہے بہت بیزار ہے کردار اپنا نعیم رضا بھٹی
حسرت جاوید محفلین مئی 16، 2021 #10,770 میں چاہتا ہوں تعلق کے درمیاں پردہ وہ چاہتا ہے مرے حال پر نظر کرنا لئیق عاجز
حسرت جاوید محفلین مئی 17، 2021 #10,772 آج تو دل کے درد پر ہنس کر درد کا دل دکھا دیا میں نے زبیر علی تابش
حسرت جاوید محفلین مئی 17، 2021 #10,773 اس نے ہمارے زخم کا کچھ یوں کیا علاج مرہم بھی گر لگایا تو کانٹوں کی نوک سے افتخار ساگر
حسرت جاوید محفلین مئی 17، 2021 #10,774 فکرِ مآل تھی نہ غمِ روزگار تھا ہم تھے جہاں میں اور ترا انتظار تھا منشی نوبت رائے نظر لکھنوی
حسرت جاوید محفلین مئی 17، 2021 #10,775 اس عارضی دنیا میں ہر بات ادھوری ہے ہر جیت ہے لا حاصل، ہر مات ادھوری ہے عنبرین حسیب عنبر
حسرت جاوید محفلین مئی 17، 2021 #10,777 ہمیں خبر ہے کہ ہم ہیں چراغِ آخر شب ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے ظہیر کاشمیری
حسرت جاوید محفلین مئی 17، 2021 #10,778 کہ ہے مختصر داستاں عشق کی گلے مل کے کوئی گلے پڑ گیا دیپک پروہت آخری تدوین: مئی 17، 2021
حسرت جاوید محفلین مئی 17، 2021 #10,779 سوتا رہا ہونٹوں پہ تبسم کا سویرا رہ رہ کے جگاتے رہے تقدیرِ سحر ہم سراج لکھنوی
حسرت جاوید محفلین مئی 17، 2021 #10,780 پیاسو رہو نہ دشت میں بارش کے منتظر مارو زمیں پہ پاؤں کہ پانی نکل پڑے اقبال ساجد