بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا خالد شریف
لاريب اخلاص لائبریرین جون 26، 2021 #10,901 بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا خالد شریف
شمشاد لائبریرین جون 26، 2021 #10,902 ویران تو نہیں شب تاریک کی فضا ہر سو ہوائے بادہ سے کچھ روشنی تو ہے شہزاد احمد
لاريب اخلاص لائبریرین جون 26، 2021 #10,903 تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں امام بخش ناسخ
شمشاد لائبریرین جون 26، 2021 #10,904 ایک تصویر میں آ بیٹھے ہیں دونوں پہلو مجھ سے روٹھا ہوا تو تجھ کو مناتا ہوا میں علی ساجد
لاريب اخلاص لائبریرین جون 28، 2021 #10,905 حشر میں لطف ہو جب ان سے ہوں دو دو باتیں وہ کہیں کون ہو تم , ہم کہیں مرنے والے داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین جون 28، 2021 #10,906 یہ وقت کِس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 28، 2021 #10,907 عرضیاں ساری نظر میں ہیں رجز خوانوں کی سب خبر ہے ہمیں کیوں کوئی نہیں لکھے گا
سیما علی لائبریرین جون 29، 2021 #10,908 بھٹک رہے تھے خود تیری پیروی میں ہم جنوں کی راہ چلے ہیں، تو آگہی پائی زرقا مفتی
ہانیہ محفلین جون 29، 2021 #10,909 یوں ہی ظالم کا رہا راج اگر اب کے برس غیرممکن ہے رہے دوش پہ سر اب کے برس رضا مورانوی
ہانیہ محفلین جون 29، 2021 #10,910 سمجھ کے ظلم کرو اے بتو خدا بھی ہے تمہارے جور و جفا کی کچھ انتہا بھی ہے جمیلہ خدا بخش
ہانیہ محفلین جون 29، 2021 #10,911 یہ ظلم دیکھیے کہ گھروں میں لگی ہے آگ اور حکم ہے مکین نکل کر نہ گھر سے آئیں محسن زیدی
ہانیہ محفلین جون 29، 2021 #10,912 اے ظلم کے ماتو لب کھولو چپ رہنے والو چپ کب تک کچھ حشر تو ان سے اٹھے گا کچھ دور تو نالے جائیں گے فیض احمد فیض
اے ظلم کے ماتو لب کھولو چپ رہنے والو چپ کب تک کچھ حشر تو ان سے اٹھے گا کچھ دور تو نالے جائیں گے فیض احمد فیض
ہانیہ محفلین جون 29، 2021 #10,913 دنیا میں قتیل اُس سا منافق نہیں دیکھا جو ظلم تو سہتا ہے، بغاوت نہیں کرتا، قتیل شفائی
ہانیہ محفلین جون 29، 2021 #10,914 ترے ہر ایک ستم کا حساب اترے گا خدا کا تجھ پہ ستم گر عذاب اترے گا جاوید قمر
سیما علی لائبریرین جون 29، 2021 #10,915 ترے سخن نے کہاں سے یہ دلکشی پائی سکوت میں بھی ترے ہم نے نغمگی پائی
سحر کائنات محفلین جولائی 3، 2021 #10,916 آئینہ پھیلا رہا ہے خود فریبی کا مرض.... ہر کسی سے کہہ رہا ہے آپ جیسا کوئی نہیں
علی وقار محفلین جولائی 4، 2021 #10,917 چاند چہرہ وقت نے دھندلا دیا میں یہ سمجھا مری بینائی گئی ڈاکٹر بشیر احمد مسعود
سیما علی لائبریرین جولائی 4، 2021 #10,918 دور تک چاروں طرف میرے سوا کوئی نہ تھا پھر پلک جھپکی تو کیا دیکھا کہ خود میں بھی نہ تھا اک تڑپ بجلی کی اور دیوار و در مٹی کے ڈھیر اک تڑپ شعلے کی اور دریاؤں میں پانی نہ تھا
دور تک چاروں طرف میرے سوا کوئی نہ تھا پھر پلک جھپکی تو کیا دیکھا کہ خود میں بھی نہ تھا اک تڑپ بجلی کی اور دیوار و در مٹی کے ڈھیر اک تڑپ شعلے کی اور دریاؤں میں پانی نہ تھا
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 4، 2021 #10,919 قاصدِ شہرِ دل نے مرے خیمۂ خواب میں آ کے مجھ سے کہا جاگ جا بادشاہِ جنوں نے تجھے آج سے لشکرِ اہلِ غم کی کماں سونپ دی
قاصدِ شہرِ دل نے مرے خیمۂ خواب میں آ کے مجھ سے کہا جاگ جا بادشاہِ جنوں نے تجھے آج سے لشکرِ اہلِ غم کی کماں سونپ دی
علی وقار محفلین جولائی 16، 2021 #10,920 ؎ ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفر زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے