کبھی یک بہ یک توجہ کبھی دفعتاً تغافل مجھے آزما رہا ہے کوئی رخ بدل بدل کر شکیل بدایونی
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین جنوری 2، 2021 #10,041 کبھی یک بہ یک توجہ کبھی دفعتاً تغافل مجھے آزما رہا ہے کوئی رخ بدل بدل کر شکیل بدایونی
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین جنوری 2، 2021 #10,042 مسافر ہے یہاں سارے یہ دنیا اک سفر ہے یہاں رکنا ہے کتنا جانتا ہوں میں کہاں ہوں ثاقب کیف
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین جنوری 2، 2021 #10,043 نگہ پیدا کر اے غافل تجلی عین فطرت ہے کہ اپنی موج سے بیگانہ رہ سکتا نہیں دریا علامہ محمد اقبال رح
سحر کائنات محفلین جنوری 6، 2021 #10,044 اہل علم سے بڑھ کر ہیں اہلِ دل جہاں میں جیسے لفظوں کی اصل تاثیر ہے لہجہ۔۔۔۔ سحر کائنات
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,045 اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائ ہیں بستیاں فراق گو رکھپوری
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,046 اللہ کرے، میرؔ کا جنت میں مکاں ہو مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی ابنِ انشا
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,047 اے حضرتِ ناصح ہمیں الزام نہ دیجے اس عمر میں کچھ آپ بھی نادان رہے ہیں قابل اجمیری
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,048 ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی اب تو آجا اب تو خلوت ہو گئی عزیز الحسن مجذوب
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,049 دیکھ کر ہر در و دیوار کو حیراں ہونا وہ میرا پہلے پہل داخل زنداں ہونا عزیز لکھنوی
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,050 دیکھ آؤ مریض فرقت کو رسم دنیا بھی ہے، ثواب بھی ہے حسن بریلوی
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,051 وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے مصطفیٰ خان شیفتہ
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,052 لگا رہا ہوں مضامین نو کے انبار خبر کرو میرے خرمن کے خوشہ چینوں کو میر انیس
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,053 اذاں دی کعبے میں، ناقوس دیر میں پھونکا کہاں کہاں ترا عاشق تجھے پکار آیا محمد رضا برق
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,055 فکر معاش، عشق بتاں، یاد رفتگاں اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا، کیا کرے محمد رفیع سودا
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,056 یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے شاد عظیم آبادی
یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے شاد عظیم آبادی
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,057 شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میں عیب بھی کرنے کو ہنر چاہیئے میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,058 شعر میر ےبھی ہیں پر درد و لیکن حسرتؔ میر کا سا شیوہءِ گفتار کہاں سے لاؤں حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,059 روتے پھر تے ہیں ساری ساری رات اب یہی روزگار۔ ہے اپنا!!!!!!!! میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #10,060 جب نام ترا لیجیئے تب چشم بھر آوے اس زندگی کرنے کو کہاں سے جگر آوے میر تقی میر