پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا مرزا غالب
رومی لائبریرین جنوری 22، 2021 #10,121 پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا مرزا غالب
شمشاد لائبریرین جنوری 22، 2021 #10,122 قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو میاں داد خاں سیاح
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,123 اس امید پہ روز چراغ جلاتے ہیں آنے والے برسوں بعد بھی آتے ہیں زہرا نگاہ
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,124 چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھا پر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا زہرا نگاہ
شمشاد لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,125 جب سے نکلے ہیں دلوں کے کام میں گھاٹے بہت ہم حساب دوستاں لکھتے ہیں اب کھاتوں کے بیچ جاوید شاہین
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,126 دیکھتے دیکھتے اک گھر کے رہنے والے اپنے اپنے خانوں میں بٹ جاتے ہیں زہرا نگاہ
شمشاد لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,127 بڑی لمبی مسافت کاٹ کر پہنچا ہے دل تجھ تک ذرا سی ٹھیس بھی یہ آبلہ اب سہہ نہیں سکتا احمد جاوید
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,128 سرنگوں مجھ کو دکھاتے ہو بتقریبِ شکست پھر مری پشت میں خنجر بھی دکھایا جائے
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,129 محبتوں کا سفر کچھ اس طرح بھی گزرا تھا شکستہ دل تھے مسافر، شکستہ پَائی نہ تھی
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,130 نِگاہ ناز کی معصُومِیت ،ارے توبہ!۔ جو ہم فریب نہ کھاتے تو اور کیا کرتے عرشؔی بَھوپالی
شمشاد لائبریرین جنوری 23، 2021 #10,131 بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے (خمار بارہ بنکوی)
لاريب اخلاص لائبریرین جنوری 24، 2021 #10,132 شعر دراصل ہیں وہی حسرتؔ سنتے ہی دل میں جو اتر جائیں حسرتؔ موہانی
لاريب اخلاص لائبریرین جنوری 24، 2021 #10,133 وہ بڑا رحیم و کریم ہے مجھے یہ صفت بھی عطا کرے تجھے بھولنے کی دعا کروں تو مری دعا میں اثر نہ ہو بشیر بدر
وہ بڑا رحیم و کریم ہے مجھے یہ صفت بھی عطا کرے تجھے بھولنے کی دعا کروں تو مری دعا میں اثر نہ ہو بشیر بدر
لاريب اخلاص لائبریرین جنوری 24، 2021 #10,134 کتنے ناداں ہیں ترے بھولنے والے کہ تجھے یاد کرنے کے لیے عمر پڑی ہو جیسے احمد فراز
رومی لائبریرین جنوری 24، 2021 #10,135 لاريب اخلاص نے کہا: کتنے ناداں ہیں ترے بھولنے والے کہ تجھے یاد کرنے کے لیے عمر پڑی ہو جیسے احمد فراز مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ واہ لاریب تیری پسند
لاريب اخلاص نے کہا: کتنے ناداں ہیں ترے بھولنے والے کہ تجھے یاد کرنے کے لیے عمر پڑی ہو جیسے احمد فراز مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ واہ لاریب تیری پسند
محمد آصف میؤ محفلین جنوری 25، 2021 #10,136 بلال جلیل نے کہا: گروہِ عاشقاں۔۔۔۔۔ پکڑا گیا ہے جو نامہ بر رہے ہیں ڈر رہے ہیں نا معلوم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میرے علم کے مطابق صابر ظفر صاحِب کا شعر ہے۔ آخری تدوین: جنوری 25، 2021
بلال جلیل نے کہا: گروہِ عاشقاں۔۔۔۔۔ پکڑا گیا ہے جو نامہ بر رہے ہیں ڈر رہے ہیں نا معلوم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میرے علم کے مطابق صابر ظفر صاحِب کا شعر ہے۔
ی یوسُف محفلین فروری 6، 2021 #10,137 مرے خدا نے کیا تھا مجھے اسیرِ بہشت مرے گنہ نے رہائی مجھے دلائی ہے (احمد ندیم قاسمی)
سیما علی لائبریرین فروری 6، 2021 #10,138 آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطر ہم ترے واسطے تیار ہوا کرتے تھے سلیم کوثر
سیما علی لائبریرین فروری 6، 2021 #10,139 علاجِ دردِ دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا تم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا مضطر خیر آبادی