وہ مجھ سے خفا ہے تو اسے یہ بھی ہے زیبا پر شیفتہ میں اس سے خفا ہو نہیں سکتا
سیما علی لائبریرین فروری 6، 2021 #10,141 وہ مجھ سے خفا ہے تو اسے یہ بھی ہے زیبا پر شیفتہ میں اس سے خفا ہو نہیں سکتا
ی یوسُف محفلین فروری 7، 2021 #10,142 ہم باغِ تمنا میں دِن اپنے گزار آئے آئی نہ بہار آخر، شائد نہ بہار آئے (شہنشاہ حسین ارمؔ لکھنوی)
سیما علی لائبریرین فروری 7، 2021 #10,143 ایمان مجھے روکے تو کفر مجھے کھینچے ہے کعبہ میرے پیچھے ہے کلیسا میرے آگے (مرزا غالب)
سیما علی لائبریرین فروری 7، 2021 #10,144 اِک جبر لالہ زار کا، آنکھوں میں ہے صَباؔ دیکھا کئے ہیں خُون اُبلتا زمِیں سے ہم صباؔ اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین فروری 7، 2021 #10,145 اے کہ نظم دہر کا ادراک ہے حاصل تجھے کيوں نہ آساں ہو غم و اندوہ کی منزل تجھے --- علامہ سر محمد اقبال
پروفیسر شوکت اللہ شوکت محفلین فروری 7، 2021 #10,147 گلہ بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
پروفیسر شوکت اللہ شوکت محفلین فروری 7، 2021 #10,148 اس کے لہجے سے بس یہ معلوم ہوا اسے دشوار لگتا ہے ہم سے رابطہ رکھنا
سیما علی لائبریرین فروری 8، 2021 #10,149 قبضے میں انہیں پاؤں کی ثابت قدمی ہے دھن فتح کی ہے پیروئی تیز دمی ہے!!!!!!! (میر انیس)
ی یوسُف محفلین فروری 10، 2021 #10,150 ہوئی ہیں اس قدر آسانیوں سے مشکلیں پیدا ہر آسانی کو ہم اپنی جگہ مشکل سمجھتے ہیں (حنیف اخگر)
سیما علی لائبریرین فروری 11، 2021 #10,151 تیشے بغیر مر نہ سکا کوہکن اسدؔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود تھا مرزا اسد اللّہ خاں غالب
سیما علی لائبریرین فروری 11، 2021 #10,152 یہ لاشِ بے کفن اسدؔ خستہ جاں کی ہے حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
سیما علی لائبریرین فروری 11، 2021 #10,153 نظر میں ہے ہماری جادۂ راہِ فنا غالبؔ کہ یہ شیرازہ ہے عالَم کے اجزائے پریشاں کا
سیما علی لائبریرین فروری 11، 2021 #10,154 بقدرِ ظرف ہے ساقی! خمارِ تشنہ کامی بھی جوتو دریائے مے ہے، تو میں خمیازہ ہوں ساحل کا
سیما علی لائبریرین فروری 16، 2021 #10,155 فکر ہي ٹھہري تو دل کو فکر ِ خوباں کيوں نہ ہو خاک ہونا ہے تو خاک ِ کوئے جاناں کيوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
فکر ہي ٹھہري تو دل کو فکر ِ خوباں کيوں نہ ہو خاک ہونا ہے تو خاک ِ کوئے جاناں کيوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
علی وقار محفلین فروری 17، 2021 #10,157 شام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیں چاند نے کتنی دیر لگا دی آنے میں (شاعر: گلزار)
لاريب اخلاص لائبریرین فروری 17، 2021 #10,158 جنھيں ميں ڈھونڈتا تھا آسمانوں ميں زمينوں ميں وہ نکلے ميرے ظلمت خانہ دل کے مکينوں ميں علامہ اقبال (بانگ درا)
جنھيں ميں ڈھونڈتا تھا آسمانوں ميں زمينوں ميں وہ نکلے ميرے ظلمت خانہ دل کے مکينوں ميں علامہ اقبال (بانگ درا)
لاريب اخلاص لائبریرین فروری 17، 2021 #10,159 خموش اے دل! بھری محفل ميں چلانا نہيں اچھا ادب پہلا قرينہ ہے محبت کے قرينوں ميں علامہ اقبال (بانگِِِ درا)
خموش اے دل! بھری محفل ميں چلانا نہيں اچھا ادب پہلا قرينہ ہے محبت کے قرينوں ميں علامہ اقبال (بانگِِِ درا)
لاريب اخلاص لائبریرین فروری 17، 2021 #10,160 یہ زیست کچھ ایسے ہے کہ الجھے ہوئے دھاگے ٹوٹے ہوئے نکلیں جنہیں سمجھیں کہ سرے ہیں ہر روز کوئی ٹانکا ادھڑ جاتا ہے پھر سے ہم وقت کی سوزن سے کئی بار سلے ہیں فخر زمان
یہ زیست کچھ ایسے ہے کہ الجھے ہوئے دھاگے ٹوٹے ہوئے نکلیں جنہیں سمجھیں کہ سرے ہیں ہر روز کوئی ٹانکا ادھڑ جاتا ہے پھر سے ہم وقت کی سوزن سے کئی بار سلے ہیں فخر زمان